اہم خبریں

بسنت راءے گڈا میں احتجاجی مظاہرہ کی تیاریاں زوروں پر ، عوام میں جوش و خروش، مظاہرہ تاریخی ہوگا.

بسنت راءے گڈا جھارکھنڈ( رپورٹ : سفیان القاسمی )

18 تاریخ سنیچر کو بسنت راءے کے ہائی اسکول میدان میں ہونے والے مظاہروں کی تیاریاں زوروں پر ہیں ،ہر گاؤں میں عوام پر جوش ہیں، بینر اور تختیاں تیار کی جا رہی ہیں، لوگوں سے ملنے والی خبروں کے مطابق عمر دراز اور ضعیف لوگ بھی شرکت کے لئے پر عزم ہیں، ہندو، مسلم اور آدی واسیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی وجہ سے میدان میں تل رکھنے کی جگہ نہیں ملے گی، یہ خبریں مانجر، کوریانہ، ریسمبا ،جہازقطعہ، بنسی پور، کمھرا کول، نیموہاں، مدنی چک، کدمہ کیتھیہ رنسی، کیواں ،جھپنیاں باگھاکول وغیرہ مختلف گاؤں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اور لوگوں سے ان کی راءے معلوم کرنے کے بعد لکھی جا رہی ہیں ، اس پروگرام میں مشہور سیاسی، مذہبی اور سماجی قائدین تشریف لا رہے ہیں، ان کے علاوہ غیر مسلم بستیوں سے بھی کافی تعداد میں لوگوں کے آنے کی توقع ہے

لوگوں کی بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور احتجاج کو پر امن بنانے کے لئے رضا کاروں کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور مظاہرہ کی انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے گائیڈ لائن بھی متعین کی گئی ہے ، چنانچہ انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق دس بجے تک لوگ اپنے گھروں سے کھانا کھا کر نکل پڑیں، اور گیارہ بجے تک بسنت راءے میں متعینہ مقامات پر پہنچ جائیں اور وہاں سے جب جلوس ہائی اسکول میدان کی طرف نکلے گا تو رضاکاروں کی ہدایات پر عمل کریں، راستے میں مذہبی نعرہ قطعاً نہ لگائیں اور کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، نہ ہی راستے میں کسی سے الجھیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close