اہم خبریں

بسنت راءے گڈا میں ہوگا 18 جنوری کو سیاہ قانون کے خلاف زبردست مظاہرہ، میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ

گڈا جھارکھنڈ
ضلع گڈا کے تحت واقع بلاک بسنت رائے میں 18 جنوری کو این آر سی این پی آر اور سی اے اے کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا اس سلسلے میں ایک میٹنگ بسنت راءے ہائی اسکول کے احاطے میں مورخہ 12 جنوری کو ہوئی. جس کی صدارت مولانا مبارک حسین صاحب نے فرمائی، اس میں گڈا ضلع اور بطور خاص بسنت راءے بلاک کی اہم سماجی، سیاسی اور مذہبی ہندو مسلم شخصیات نے شرکت کی. میٹنگ میں یہ طے پایا کہ 18 جنوری سنیچر کو 11 بجے دن بسنت راءے ہائی اسکول کے میدان میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا، اس سلسلے میں یہ بھی طے پایا کہ تین مراکز میں لوگ 10 بجے تک جمع ہو جائیں پورب کی طرف آنے والے بشن پور مڈل اسکول، دکھن کی طرف سے آنے والے پکڑیا موڑ اور اتر طرف سے آنے والے گوپی چک میں جمع ہو جائیں ، پھر وہاں سے جلوس کی شکل میں بسنت رائے ہائی اسکول کے میدان میں پہنچیں، مظاہرہ کی تیاریوں کے تعلق سے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور پورے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close