اہم خبریں

بھارت چھوڑو کرونا

جہازی میڈیا احتیاطی تدبیر کے طور پر کل اتوار کو گھر رہنے کی صلاح دیتے ہوئے آپ کی صحت و عافیت کے لیے دعا گو ہے۔

کل 22 مارچ 2020 کو صبح سات بجے سے رات نو بجے تک کل چودے گھنٹے کے لیے بھارت میں جنتا کرفیو لگ جائے گا۔ یہ کرفیو بھارت میں پہلی مرتبہ لگا ہے ۔ عام کرفیو اور اس کرفیو میں فرق یہ ہے کہ عام کرفیو پولیس کے ذریعہ لگائی جاتی ہے اور جنتا کرفیو خود عوام اپنے اوپر لگاتی ہے۔ جنتا کرفیو ، خود کو دوسرے سے بچانے اور دوسروں کو خود سے بچانے کے لیے لگایا جاتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کرونا وائرس کا مزید پھیلاو نہ ہوسکے۔ WHOکی رپورٹ کے مطابق اب تک بھارت کرونا وائرس سے متاثر ہونے میں پہلے یعنی بنیادی و ابتدائی اسٹیج پر تھا، لیکن کل کے اضافے کی شرح فی صد سے یہ دوسرے اور اگر احتیاط نہیں برتا گیا، تو تیسرے یعنی خطرناک اسٹیج پر پہنچ سکتا ہے، اس لیے اس جنتا کرفیو کا پیغام یہی ہے کہ کرونا بھارت چھوڑو!۔ ابھی کی رپورٹ کے مطابق بھار ت میں 283 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ صرف آج 47 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں
جہازی میڈیا احتیاطی تدبیر کے طور پر کل اتوار کو گھر رہنے کی صلاح دیتے ہوئے آپ کی صحت و عافیت کے لیے دعا گو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: