زبان و ادب

بھارت کی شاہینوں سے سی سی اے کی لڑائی میں شہیدوں کی روح کا خطاب

معرکہ آراؤ! ہاں آگے بڑھو، بڑھتے چلو

ائے رفیقو! سرفروشو! سنتے جاؤ ایک بات
ہم بھی زندہ تھے کبھی، ہم کو بھی پیاری تھی حیات

تھا پر ِ پرواز بھی اپنا کبھی افلاک پر
آج ہم قبروں میں ہیں سوئے ہیں فرش خاک پر
معرکہ آراؤ! ہاں آگے بڑھو، بڑھتے چلو
غاصبوں پر تند شیروں کی طرح چڑھتے چلو

اب تمھارے ہاتھ اس آغاز کا انجام ہے
ہم یہاں کام آگئے ، آگے تمھارا کام ہے

لالہ رو یہ تربتیں، یہ سینہ ہائے داغ داغ
ہم نے اپنے خون سے روشن کیے ہیں یہ چراغ

سر فروشو!ا ن چراغوں سے ضیا لیتے ہوئے
آگے اور آگے بڑھو نام خدا لیتے ہوئے
(خون کے چراغ۔حفیظ جالندھری )

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: