اہم خبریں

بھارت کی پندرھویں صدر دروپدی مرمو کو بہت بہت مبارک باد

جہازی میڈیا کی پوری ٹیم مبارک باد پیش کرتی ہے

جھارکھنڈ کی پہلی خاتون گورنراوراوڈیشا کی پہلی خاتون اور قبائلی رہنما دروپدی مرمو بھارت کی پندرھویں صدر بننے کے انتہائی قریب ہیں، انھیں‌خبر لکھے جانے تک 5 لاکھ 43 ہزار میں‌سے 4 لاکھ 86 ہزار ووٹ‌ مل چکے ہیں، جب کے ان کے مد مقابل یشونت سنہا کو اب تک صرف 1 لاکھ 89 ہزار ووٹ ہی ملے ہیں.
یقینی متوقع پندرھویں صدرکو جہازی میڈیا کی طرف سے تہہ دل سے مبارک باد ۔
امید ہے کہ وہ فرقہ وارانہ ماحول میں بھارت کو ایک مستحکم دشا دینے اور قومی یک جہتی قائم کرنے میں کامیاب کوشش کریں گی۔
دروپدی مرمو ایک بھارتی سیاست دان ہیں، جو 18 مئی 2015 – 12 جولائی 2021تک جھارکھنڈ کی گورنر تھیں۔ وہ سال 2000 میں ریاست تشکیل پانے کے بعد؛ پانچ سال کی مدت پوری کرنے والی جھارکھنڈ کی پہلی گورنر ہیں۔
دروپدی مرمو 20 جون 1958 میں اوڈیشا کے میوربھنج ضلع کے گاؤں بائداپوسی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام برانچی نارائن توڑو ہے۔وہ سنتھال کنبہ سے تعلق رکھتی ہیں۔
اوڈیشہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور بیجو جنتا دل مخلوط حکومت کے دوران؛ وہ 6 مارچ 2000 سے 6 اگست 2002 تک تجارت اور ٹرانسپورٹ کے آزاد چارج اور 6 اگست 2002 سے 16 مئی 2004 تک ماہی گیری اور جانوروں کے وسائل کی ترقی کے ساتھ وزیر مملکت تھیں۔[5] وہ سال 2000 اور 2004 میں اوڈیشا کے رائیرنگ پور اسمبلی حلقہ سے سابق وزیر اور ایم ایل اے تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
%d bloggers like this: