اہم خبریں

بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن نے دیا دھوکہ

اردو مترجم کی بھرتی کے لیے آن لائن اپلائے کو ایک دن پہلے ہی کردیا بند

اردو انوادک،راج بھاشا سہایک اور سہایک اردو بھاشا انوادک کی بھرتی کے لیے بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن نے 30-11-2019 کو رات گیارہ بج کر 59 منٹ رک رجسٹریشن اور پیمنٹ کا ڈیڈ لائن دیا تھا، لیکن کمیشن نے ایک دن پہلے یعنی 29 نومبر کو ہی رجسٹریشن اور پیمنٹ بند کردیا ہے، حتی کہ جو لوگ 29 کو رجسٹریشن کراچکے ہیں ، لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیمنٹ نہیں کراسکے، وہ بھی آج 30 نومبر کو پیمنٹ جمع کرنے کے اہل نہیں رہ گئے ہیں۔ کمیشن کی ویب سائٹ پر ریڈ کلر میں لکھا ہوا مسیج آرہا ہے کہ رجسٹریشن اور پیمنٹ کی تاریخ گذر چکی ہے، جب کہ ویب سائٹ پر موجود نوٹی فیکشن میں صاف لکھا گیا ہے کہ ان دونوں کی آخری تاریخ 30 نومبر رات 11 بج کر 59 منٹ تک رہے گا۔ ایسے سوال میں ہزاروں امید وار اس کے لیے اپلائے نہیں کر پارہے ہیں، جنھوں نے آخری تاریخ کو اپلائے کرنے کے لیے وقت نکالا تھا۔
اردو والوں کے ساتھ کمیشن کی یہ کھلی بد عہدی ہے، جس کے خلاف اردو سے تعلق ومحبت رکھنے والوں کو آواز اٹھانا ضروری ہے۔

مزید دکھائیں

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close