زبان و ادب

بہترین دوست

کتابیں
دوست ہوتی ہیں ہماری
بہترین دوست
وہ کبھی روٹھتی نہیں ہم سے
کبھی ناراض نہیں ہوتیں
ہر پل میں
صحیح راستہ دکھاتی ہیں
ہماری انگلی پکڑ کر
منزلوں تک لے جاتی ہیں
زندگی کے سفر میں
ہم تھک جاتے ہیں
چلتے چلتے
پر کتابیں کبھی نہیں تھکتیں
صدیوں ۔۔۔۔۔
چلتے رہنے کے باوجود
ہمیشہ تازہ دم رہتی ہیں
اس سفر میں چلتے چلتے
وہی کامیاب ہوتا ہے
جو کتابوں کے ساتھ چلتا ہے
تاریخ شاہد ہے کہ کتابیں ہی
دوست ہوتی ہیں ہماری
بہترین دوست
(بہترین دوست: رفیق گلاب)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: