اہم خبریں

بے روزگار ہو جانے والے مزدوروں کی مدد مسلمان اہل ثروت کا فریضہ

حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی اپیل

اس وقت مختلف شہروں میں حکومت کی طرف سے لوک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، یہ ایک ضروری احتیاطی تدبیر ہے؛ لیکن اس کی وجہ سے ہزاروں وہ مزدور جن کا گذر بسر یومیہ مزدوری پر ہے، روزگار سے محروم ہوگئے ہیں، اوراندیشہ ہے کہ ان کو فاقہ اور حد درجہ کسمپرسی سے گذرنا پڑے گا، اس پس منظر میں مسلمان اہل ثروت کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے غریب بھائیوں کی مدد کریں، ایسے مستحقین کو زکوٰۃ بھی دی جا سکتی ہے؛ کیوں کہ زکوٰۃ مال پر سال گذرنے سے پہلے بھی ادا کی جا سکتی ہے، اور زکوٰۃ رمضان المبارک میں ہی ادا کرنا ضروری نہیں، جس وقت لوگ زیادہ ضرورت مند ہوں، اس وقت ادا کرنے میں زیادہ اجر ہے۔

۲۶؍رجب ۱۴۴۱ھ
۲۲؍مارچ ۲۰۲۰ء خالد سیف اللہ رحمانی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: