مضامین

تاریخ جمعیۃ علماء ضلع دمکا

ماسٹر محمد شمس الضحیٰ کھٹنوی سابق صدر جمعیت علمائے سنتھال پرگنہ

انتخابی اجلاس برائے تشکیل جمعیۃ علماء ضلع دمکا
22/ مارچ 1987ء بروز اتوار بعد نماز عصر عیدگاہ میدان دودھانی دمکا میں زیر صدارت ماسٹر محمد شمس الضحیٰ صاحب ضلع جمعیۃ برائے دمکا کا انتخابی اجلاس ہوا۔ اراکین منتظمہ کے علاوہ خصوصی مدعوئین حضرات بھی کافی تعداد میں شریک ہوئے۔ تلاوت قرآن پاک، نعت و سلام، نظم و تقریر کا پروگرام طلبہ کے ذریعہ پیش ہوا۔ مولانا محمد مسیح الزماں قاسمی مدرسہ دودھانی دمکا کے بعد صدر اجلاس نے جمعیۃ کی خدمات و کار گذاریوں کا تذکرہ کیا۔ اور متفقہ طور سے حسب ذیل عہدیداراں کا انتخاب عمل میں آیا:
(۱) صدر جناب محمد حسین تھانہ روڈ دمکا
(۲) ناظم اعلیٰ مولوی حافظ محمد جنید احمد ڈنگال پاڑہ
(۳) خازن محمد ہاشم کمہار پاڑہ
(۴) نائب صدر محمد رفیق ایڈوکیٹ دمکا
(۵) نائب صدر مولانا عبدالحمید مظاہری پلٹہ پوسٹ سین پور سب ڈویژن جامتاڑا
(۶) نائب ناظم قاضی عبد المنان ٹیس جوڑیا جام جوڑی کنڈھت جامتاڑا
(۷) نائب ناظم مولوی محمد شمس الحق نواڈیہہ ککنی سریا ہاٹ
مندرجہ بالا کے علاوہ حسب ذیل چار افراد عاملہ کے رکن منتخب ہوئے: ۱۔ محمد ابراہیم نواڈیہہ۔ ۲۔ مولوی محمد اسرائیل کولہا بازار شکاری پاڑہ۔ ۳۔ مولوی محمد مسلم ایڈوکیٹ کالا جھر کاٹھی کنڈ۔ ۴۔ مولوی محمد فضل الرحمان ایڈوکیٹ موڑھا جامتاڑا۔
نمبر ات: (۱)، (۵)، (۶) اور (۷) کے ساتھ مولوی فضل الرحمان ایڈوکیٹ جامتاڑا، ارکان ریاستی جمعیۃ کے لیے منتخب کیے گئے۔ دوران اجلاس مختلف تجاویز پیش ہوئیں اور منظور کی گئیں۔ ساڑھے دس بجے دعا کے ساتھ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔
نوٹ
اس میٹنگ کے بعد سے ۳/ مارچ ۳۱۰۲ء تک جمعیۃ علماء دمکا کی کوئی خاص کاردگی بھی نہیں رہی اور نہ ہی کوئی دستاویز دستیاب ہوسکا، اس لیے اس حوالے سے اس عرصے کے حالات لکھنے سے قاصر ہیں۔ آگے کے جو حالات دستیاب ہوئے ہیں، وہی پیش خدمت ہیں۔
دمکا جمعیۃ علماء کا ضلعی انتخاب
3/ مارچ2013ء کو انتخابی میٹنگ بلائی گئی، جس میں درج ذیل عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا:
(۱) صدر: مولانا نعمت اللہ قاسمی مہتمم دارالعلوم ڈھاکہ
(۲) نائب صدر: مولانا شمس الدین منگلور
(۳) نائب صدر: حافظ محمد جنیدڈنگال پاڑہ
(۴) نائب صدر: مفتی محمد آفتاب عالم قاسمی چیروڈیہہ
(۵) ناظم اعلیٰ: مولانا رفیق عالم دارالعلوم ڈھاکہ
(۶) نائب: محمد صدیق قاسمی دارالعلوم ڈھاکہ
(۷) نائب: حافظ محمد الیاس امام مدنی مسجد ڈنگال
(۸) خازن: مولانا محمد قاسم دارالعلوم ڈھاکہ
(۹) معاون: عبدالواحد صاحب شبتلہ
اراکین: عبدالقیوم۔ شبیر احمد۔ مولوی نعیم الحق۔ محمد صدام۔ مولوی عبد الرحیم۔ مولوی لعل محمد۔ محمد اجمل۔ حافظ محمد فرقان۔ محمد صدیق۔ مولوی نوشاد۔ ماسٹر محمد علاء الدین۔ مولوی ابراہیم۔ حافظ نعیم الدین۔ محمد سرور بھائی۔ محمد توفیق بھائی۔ ماسٹر علی حسن۔ محمد انور۔ محمد احسان۔ حافظ نصر اللہ۔ محمد شوکت۔ محمد مصطفیٰ۔ حافظ محمد ہاشم۔ حافظ صدام۔ حافظ عبدالمجید۔ حافظ عبد الحلیم۔ محمد افضل حسین۔ انیس خان۔
اس میٹنگ کا پہلا ایجنڈا انتخاب کا تھا۔ دوسرے ایجنڈے کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا کہ علاقہ کا دورہ تمام عہدیداران و ممبران کریں گے اور علاقہ میں پھیلی ہوئی برائی اور غلط رسومات کو ختم کرنے کے لیے اصلاح معاشرہ کا پروگرام کیا جائے۔ اور ہر گاوں میں مکاتب قائم کرکے لوگوں میں دینی بیداری لائی جائے۔
مشاورتی میٹنگ
8/ ستمبر2013ء، مطابق یکم ذی قعدہ1334ھ، بروز اتوار بوقت دس بجے دن، زیر صدارت مولانا کاوس صاحب دارالعلوم ڈھاکہ کے تحفیظ القرآن ہال میں جمعیۃ علماء ضلع دمکا (جھارکھنڈ) کو فعال کرنے کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور جمعیۃ کو مضبوط بنانے کا عہدو پیمان لیا۔ اس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ استہ جوڑا میں ”تحریک ریشمی رومال“ کے نام سے ایک کانفرنس منعقد کیا جائے۔
احتجاجی مظاہرہ
20/ دسمبر2015ء، مطابق ۸/ ربیع الاول 1437ھ، بروز اتوار بوقت ایک بجے دن گنیش پور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ ہندو مہا سبھا کے صدر کملیش تیواری کے اشتعال انگیز اور گستاخانہ بیان کے خلاف تھا۔ اس کی صدارت مولانا محمد داود رحمانی نے کی۔ اس احتجاج میں سیکڑوں فرزاندان توحید نے شرکت کی اور اپنے ایمانی جوش و جذبے کا اظہار کیا۔
اسی طرح25/ دسمبر2015ء، بروز جمعہ بعد نماز جمعہ شکاری پاڑا اسلام پور محلہ میں، زیر صدارت الحاج عبدالحکیم صاحب، تیواری کی ہرزہ سرائی کے خلاف احتجاجی جلسہ کیا گیا اور اس میں بھی مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔
¡v¡

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: