اہم خبریں

تعزیتی کلام

برسانحہ ارتحال جناب حضرت مولاناسید محمد ولی رحمانی رحمتہ اللہ علیہ جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ.

از قلم افتخار حسین احسن.
رابطہ.6202288565

دین حق کے ترجماں تھے محترم حضرت ولی.

جامعہ کے پاسباں تھے محترم حضرت ولی.

منبع رحمانی سے سیراب ہوتے تھے سبھی.

نیک خو اور مہرباں تھے محترم حضرت ولی.

بھول جائیں اپنے محسن کو یہ ممکن ہی نہیں.
ہم سبھی کے کل جہاں تھے محترم حضرت ولی.

زندگی میں حق بیانی کے لیے مشہور تھے.
بے سہاروں کی زباں تھے محترم حضرت ولی.

اشک کا دریا رواں ہے ملک میں چاروں طرف.
مثل بادل سائباں تھے محترم حضرت ولی.

تندی باد مخالف سے نہ گھبراے کبھی.
ایسے میرکارواں تھے محترم حضرت ولی

ملک وملت کی ترقی میں سدا کوشاں رہے.

جب ہمارے درمیاں تھے محترم حضرت ولی.

طائران گلشن دیں تھے اماں میں اس سبب.
گلستاں کے باغباں تھے محترم حضرت ولی.

اپنے بیگانے بھی احسن آج یہ کہنے لگے.
بالیقیں پیر زماں تھے محترم حضرت ولی.
………………………….. ………………………..
……………………………………………………….

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: