اہم خبریں

جنگ آزادی میں مدارس اور خانقاہوں کا اہم رول ہے : مفتی سفیان ظفر قاسمی

معہد عرفانیہ خانقاہ جہازقطعہ میں منعقد تعلیمی و ثقافتی پروگرام اختتام پذیر

گڈا جھارکھنڈ

اللہ پاک نے ہم لوگوں کو جن نعمتوں سے نوازا ہے ان میں سے ایک نعمت آزادی بھی ہے، آزادی کی یہ نعمت معمولی چیز نہیں بلکہ بہت بہت بڑی چیز ہے اور اس کی قدر وہی لوگ جانتے ہیں جو غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، آزادی کی یہ نعمت یوں ہی نہیں ملی اور کسی نے یوں ہی تھالی میں سجا کر یہ نعمت نہیں پیش کی بلکہ اس کے لئے بڑی قربانیاں پیش کرنی پڑی ہیں، اس کے لئے جیل کی کوٹھریوں میں زندگی گزارنی پڑی ہے، پھانسی کے پھندوں کو چومنا پڑا ہے، اپنی گردنوں کو کٹانا پڑا ہے اور اپنے بچوں کو یتیم کرنا پڑا ہے تب جاکر یہ دولت حاصل ہوئی ہے، اور جان و مال کی یہ قربانی کوئی مہینہ دو مہینہ کوئی سال دو سال نہیں پیش نہیں کرنی پڑی بلکہ مکمل دو سو سال تک خون بہایا گیا تب اس خون کے بدلے میں آزادی کا یہ تحفہ ملا ہے .

ان خیالات کا اظہار مفتی سفیان ظفر قاسمی نے معہد عرفانیہ خانقاہ جہازقطعہ میں منعقد ایک تعلیمی و ثقافتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جنگ آزادی میں ہندوستان کے ہر مذہب مسلک اور تمام برادری کے لوگوں شانہ بشانہ حصہ لیا لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس جنگ میں مسلمانوں نے اور بطور خاص علماء کرام نے قائدانہ کردار کیا ہے، اور مدارس و خانقاہوں کا بڑا اہم رول رہا ہے مفتی صاحب نے کہا کہ جتنے مجاہدین آزادی ہیں ہم ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو بہترین صلہ عطا فرمائے،

مفتی صاحب نے کہا کہ آج جب مجاہدین آزادی کو یاد کرنے کے لئے ہم لوگ جمع ہوءے ہیں تو اس موقع سے یہ بھی تہیا کریں کہ ان کے مشن کو ہم آگے بڑھائیں گے اور انھوں نے اپنے ذہنوں میں ہندوستان کا جیسا نقشہ سجایا تھا اس کو مکمل کرنے کے لئے ہم جدوجہد کریں گے ، ہمارا ملک پر امن، خوشحال، ترقی یافتہ اور پوری دنیا کے لئے نمونہ ہو اس کے لئے ہم عزم مصمم کریں.

معہد عرفانیہ خانقاہ جہازقطعہ میں یہ تعلیمی و ثقافتی پروگرام ظہر کے بعد منعقد ہوا اور عصر تک اس پروگرام میں معہد کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر قاری ابو الفضل صاحب، قاری عبد الستار جہازی ،مولانا اساعد الاسلام صاحب قاسمی ،ڈاکٹر خورشید صاحب، ڈیلر محمد اختر صاحب، حافظ نور الزماں، حافظ محمد توصیف ،مولوی ارشاد، حافظ محمد نسیم وغیرہ وغیرہ موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close