غزل

جان تمھیں گر پیاری ہے

از قلم : افتخارحسین احسن.

رابطہ نمبر.6202288565

خوف ابھی تک طاری ہے.
کیسی یہ بیماری ہے.

جان بچانا لازم ہے.
موت سے گرچہ یاری ہے.

رب کو بھولنے والے سن.
کل کی کیا تیاری ہے.

آپ کی خاطر روز وشب.
ہرعملہ سرکاری ہے.

یوں تو مصائب ہیں لاکھوں.
پرسب میں یہ بھاری ہے.

کوئ بتاے مرکز پر .
کیسی چھاپہ ماری ہے.

نکل پڑے ہیں پیدل ہی.
حیراں امت ساری ہے.

اپنے گھر میں بند رہو.
جان تمہیں گر پیاری ہے.

شکر خدا کا کر احسن.
سانس ابھی تک جاری ہے.
……………………..

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: