غزل
نظم ” جشن آزادی”

ازقلم افتخار حسین احسن.
رابطہ 6202288565
پیار کی شمع جلاو جشن آزادی ہے آج.
دیپ نفرت کا بجھاو جشن آزادی ہے آج.
جو ہمیں کہتے ہیں غدار وطن اس دیش میں.
جنگ کا قصہ سناو جشن آزادی ہے آج.
خون دیکر ہم نے بھی سینچا ہے ہندوستان کو.
بات یہ سب کو بتاو جشن آزادی ہے آج.
گر کوئی اپنا یا بیگانہ خفا ہو آپ سے.
اس کو محفل میں بلاو جشن آزادی ہے آج.
جو کوئی مہمان آئے آپ کی تقریب میں.
دیش کا لڈو کھلاو جشن آزادی ہے آج.
بس یہی کہنا ہے احسن کا سبھی احباب سے.
جام الفت کا پلاو جشن آزادی ہے آج