اہم خبریں

جلسہ کا کامیاب انعقاد

حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کا اظہار تشکر

حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر و جمیع ذمہ داران جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی نے جلسہ پیام سیرتِ مصطفیٰ ﷺ منعقدہ 7 دسمبر 2019ء بروز ہفتہ کے کامیابی پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے لایشکر اللہ من لا یشکر الناس کے تحت
عامۃ المسلمین سے جنھوں نے سردی کے باوجود رات دیر گئے تک جلسہ میں شریک رہ کر جلسہ کو کامیاب بنایا، حضرات علماء کرام جن کے بیانات سے حاضرین کے قلوب سیرت مصطفٰی ﷺ و سنن نبویہ ﷺ سے منور ہوئے،
تمام علماء حفاظ ائمہ عظام جنھوں نے جلسہ کو رونق بخشی، اور اپنے اعلانات کے ذریعے عوام الناس تک پیغام کو پہونچایا، نیز تمام اخبارات روزنامہ سیاست، منصف، سہارا، اعتماد، صحافی دکن، روزنامہ شمس، مارننگ ٹائمز، مہور نظام آباد یکجہتی نیوز و تلگو اخبارات کے علاوہ آن لائن اخبارات عصر حاضر، راہ اسلام، ہندوستان ٹائمز، الہلال میڈیا، جہازی میڈیا، ملت ٹائمز، بصیرت آن لائن، اور اردو لیکس وغیرہ نے اپنے مؤقر اخبارات میں نیوز کے لئے جگہ دی جس کے ذریعے قارئین تک پیغام پہونچا،
تمام کارکنان، خدام نوجوانان وصدور مساجد جنھوں نے دن رات محنت کر کے جلسہ کو کامیاب بنایا
اللہ پاک ہر ایک کو بہترین جزائے خیر عطاء فرمائے، دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں اور خوبیاں مقدر فرمائیں نبی ﷺ کی سچی پکی محبت نصیب فرمائے، کل قیامت میں شفاعت نصیب فرمائیں آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: