اہم خبریں

جمعیت، جماعت اور مدارس بھارت میں شعائر اسلام کے محافظ اور نگہبان: مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علمائے ہند

جمعیت، جماعت اور مدارس بھارت میں شعائر اسلام کے محافظ اور نگہبان: مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علمائے ہند
دہلی کے سیماپوری میں واقع چاند مسجد میں جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو آزاد کرانے کے لیے علمائے کرام نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اور خوشی خوشی پھانسی کے پھندوں کو چوما ہے. بھارت کے تحفظ اور یہاں کی فضا میں امن و امان قائم کرنے اور رکھنے کے لیے ہمیں اکابر کی طرح مجاہدانہ کردار ادا کرنا ہوگا. انھوں نے کہا کہ بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کے تحفظ کے لیے جنگ جویانہ، یامایوسیانہ نہیں بلکہ داعیانہ کردار ادا کرنا ہوگا. انھوں نے جنگ آزادی میں جمعیت علمائے ہند کی ملی و سیاسی خدمات کا تذکرہ کیا اور ساتھ ہی آزاد بھارت میں مسلمانوں کے حقوق اور پرسنل لاء کے تحفظ پر مبنی جمعیت کی آئینی کوششوں پر سیر حاصل گفتگو کی.
مولانا نے جمعیت کی تبلیغی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کے مشن میں تبلیغی جماعت کا کام شامل ہے.
انھوں نے بھارت کے موجودہ حالات کے تناظر میں نبوی سیرت سے روشنی لے کر بامقصد زندگی گزارنے کی نصیحت کی.
انھوں نے کہا کہ زبان میٹھی اور کردار کو پاکیزہ بنالیں تو برادران وطن کے دلوں سے نفرت ختم کرسکتے ہیں.
مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی ، سیماپوری کی تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں کی دعوت پر یہاں پہنچے تھے، حاضرین کی تعداد قابل رشک تھی، لوگوں نے مولانا کی باتوں کو انتہائی توجہ سے سنا اور بامقصد زندگی گزارنے کا عہد لیا.
اس پروگرام میں مولانا کی معیت کی معیت کا شرف جن لوگوں کو حاصل ہوا ان میں مولانا غیور صاحب قاسمی آرگنائزر جمعیت علمائے ہند اور مولانا محمد یاسین قامی جہازی صاحب مرکز دعوت اسلام جمعیت علمائے ہند کے نام شامل ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: