اہم خبریں

جمعیتہ علماء ضلع مظفر نگر کا انتخابی اجلاس مکمل مفتی بنیامین ضلع صدر اورقاری ذاکر حسین تیسری مرتبہ اتفاق رائے سے ضلع جنرل سیکرٹری منتخب

جمعیت علماء ضلع مظفر نگر کا انتخابی عمل مدرسہ محمودیہ سروٹ میں کیا گیا جسمیں بطور نگراں مغربی اتر پردیش کے صدر حضرت مولانا محمد عاقل صاحب اور جنرل سیکرٹری قاری محمد یامین صاحب, کے ساتھ مفتی محمد منصف,سید ذہین احمد, مولانا شاہ نواز, مولانا محمد دلشاد, قاری محمد فرقان, و مفتی محمد مسعود, موجو دہے اس موقع پر مفتی محمد بنیامین صاحب کو صدر اور قاری ذاکر حسین کو تیسری مرتبہ اتفاق رائے سے جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا جبکہ2 نائبین صدر کے لئے ووٹ ڈالے گئے جسمیں مولانا محمد ارشد صاحب, مولانا محمد معاذ حسن قاسمی اکثریتی رائے سے منتخب ہوئے
خازن کے لئے بھی ووٹ ڈالے گئے جسمیں مولانا محمد عاقل صاحب پلڑی اکثریتی رائے سے خازن منتخب ہوئے جمعیتہ علماء مغربی اتر پردیش کے صدر حضرت مولانا محمد عاقل صاحب نے بتایا کہ جمعیتہ علماء ایک ہند دستوری جماعت ہے جسمیں پرائمری ممبر بنائے جاتے ہیں ایک ہزار پرائمری ممبر بنانے والے کو منتظمہ کا ممبر بنایا جاتا ہے جس کو ووٹ دینے کا اختیار حاصل ہوتا ہے ضلع مظفر نگر میں اس ٹرم میں تین لاکھ چھیالیس ہزار )(346000)پرائمری ممبر بنائے گئے جسکی بنا پر 346 افراد کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہو ا اور انہوں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے پوری شفا فیت کے ساتھ ضلع کی انتظامیہ کا انتخاب کیا اس کے بعد قاری ذاکر حسین نے کہا سبھی نو منتخب عہدیداران پوری ہمت و حوصلےکے ساتھ قوم و ملت اور ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کام میں لگے رہیں, نیز معاشرے میں پھیلی ہوئی براریوں جیسے نشا خوری, جنین کشی, دہیج, کے خاتمہ کیلئے پوری جدو جہد اور کوشش کریں اخیر میں ضلع جنرل سیکرٹری قاری ذاکر حسین نے سبھی مہمانانِ کرام و منتظمین کا شکریہ ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: