اہم خبریں

جمعیت علماء شہر ناندیڑ کی نوتشکیل شدہ باڈی کی استقبالیہ نشست کا شاندار انعقاد

جمعیت علماء شہر ناندیڑ دس روزہ جہیز مخالف مہم چلائے گی: مولانا سید آ صف صاحب ندوی
ناندیڑ: 11مارچ ( پریس ریلیز)جمعیت علماء شہر ناندیڑ کی نوتشکیل شدہ باڈی کی استقبالیہ نشست کا فیمس فنکشن ہال میں حضرت مولانا عبد الوھاب صاحب بیتی کی زیر سرپرستی اور حضرت مولانا سید آصف صاحب ندوی کی زیر صدارت شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں شہر ناندیڑ کے نو منتخب اراکین کے ساتھ ساتھ شہر ناندیڑ کے متعدد علمائے کرام نے بھی شرکت فرمائی۔ تقریب کا آغاز مولانا مزمل صاحب اشاعتی (رکن جمعیت علماء شہر ناندیڑ و امام و خطیب مسجد معراج رحمت نگر )کی پرسوز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد حافظ عبدالواجد صاحب اوف لکی فرنیچر (رکن جمعیت علماء شہر ناندیڑ) نے اپنی دلکش آواز میں دربار نبوی ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تلاوت کلام پاک و نعت نبوی ﷺکے بعد حضرت مولانا مجاہد یار خان صاحب ( ناظم دارالعلوم عثمان نگر) نے جمعیت کے تمام ہی نومنتخب اراکین کے سامنے جمعیت سے وابستہ کارکنان کے لیے بنیادی صفات کے عنوان پر چشم کشا و پراثر گفتگو فرمائی۔ مولانا مجاہد یار خان صاحب کے بعد مفتی اعظم صاحب قاسمی (نائب صدر جمعیت علماء شہر ناندیڑ) نے استقبالیہ و تعارفی نشست کے اغراض و مقاصد کے عنوان پر مختصر وقت میں انتہائی اہم گفتگو فرمائی۔ مفتی اعظم صاحب کے بعد شہر ناندیڑ کی معروف شخصیت مفتی ایوب صاحب قاسمی (قاضی شہر ناندیڑ و امام و خطیب مسجد وزیرآباد) نے ’’خدمت خلق کی اہمیت اور نوجوانوں کے کردار ‘‘کے عنوان پر نہایت ہی پراثر گفتگو فرمائی۔ مفتی ایوب صاحب کے بعد مولانا عثمان فیصل قاسمی (صدر جمعیت علماء ضلع ناندیڑ )کی گفتگو رہی۔ اخیر میں صدارتی خطاب حضرت مولانا سید آصف صاحب ندوی (صدر جمعیت علماء شہر ناندیڑ) کا رہا ، جس میں موصوف نے جمعیت علماء کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ کے لئے کام کرنے کے طریقہ کار اور لائحہ عمل پر انتہائی اہم باتیں گوش گذار کی، نیز آپ نے مختلف اعلانات بھی فرمائے۔ مولانا نے فرمایا کہ جمعیت علماء شہر ناندیڑ پورے شہر میں بالخصوص غریب مسلم بستیوں میں دس روزہ جہیز مخالف مہم چلائے گی۔ مولانا آصف صاحب ندوی کی گفتگو کے بعد جمعیت علماء شہر ناندیڑ کے تمام ہی نو منتخب اراکین کا گلاب کے پھول پیش کرکے استقبال کیا گیا، حضرت مولانا عبد الوھاب صاحب بیتی کی پرسوز دعا پر اس نشست کا اختتام عمل میں آیا۔ اس باوقار نشست کی نظامت کے فرائض مولانا قاضی ناصر صاحب نے انتہائی دلچسپ و خوبصورت طریقے سے ادا کئے۔اس نشست میں جناب عبدالرحیم احمد خان ( جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ضلع ناندیڑ)، جناب شوکت علی صاحب و دیگر متعدد قابل ذکر افراد نے شرکت کی۔ جمعیت علماء شہر ناندیڑ کے نو منتخب ذمہ داران حسب ذیل ہیں : حضرت مولانا سید آصف صاحب ندوی( صدر جمعیت علماء شہر ناندیڑ) ، مفتی آعظم صاحب قاسمی(نائب صدر)، مولانا اظہر صاحب اشاعتی امام و خطیب مسجد صالحین پیر برہان نگر( نائب صدر) ، محمد عبیداللہ بن نعمت اللہ صاحب(نائب صدر)، محمد شعیب(جنرل سکریٹری)، اویس احمد قریشی صاحب( سیکریٹری )،ایڈوکیٹ شیخ محمود صاحب( سیکریٹری)، جناب عبد الستار صاحب چوپالہ( سکریٹری)، جناب محمد وسیم صاحب ٹیلر( خازن)۔ ان کے علاوہ مفتی عبدالرزاق مظاہری(نائب قاضی دارالقضا ناندیڑ) ،مولانا سید عمران ندوی (امام و خطیب مسجد قباء باغبان کالونی)، مفتی صدیق صاحب ( امام و خطیب مسجد حضرت عمر ؓ لیبر کالونی)، مولانا مزمل صاحب اشاعتی ( امام و خطیب مسجد معراج رحمت نگر) ، مولانا بلال ندوی (امام و خطیب مسجد حضرت امیر حمزہ ملت نگر)، مولانا امجد صاحب ( ناظم مکتب حضرت ابوہریرہ)، مفتی یاسین اشاعتی، مولانا قاضی ناصر صاحب ( صدر مدرس مکتب مسجد خواجگان نظام کالونی)، مولانا ذاکر ندوی( اسرا نگر)، حافظ عبدالرشید صاحب (اجنتا اسٹون) ، حافظ عبدالواجد صاحب (لکی فرنیچر)، حافظ عبد المقیت صاحب قریشی (رائل آفسیٹ پریس) ، جناب محمد اکرم صاحب (سب ایڈیٹر تہلکہ ٹائمز)، جناب عقیل صاحب (مدرس اصلاح العمل جونیئر کالج)، جناب سید کلیم صاحب (رائل آفسیٹ پریس)، جناب عبد الستار عرف بابو صاحب (بیکری والے)، جناب عبد القیوم صاحب باغبان، جناب محمد رفیع صاحب نظامی دھنے گاوں، ایڈوکیٹ محمد سہیل، محمد فضل ( ایم آر)، عبدالمعیز (الاقصیٰ گروپ) ، جناب اسلم خان صاحب پیر برہان نگر اور دیگر متعدد فعال و سرگرم نوجوانوں کا بطور رکن انتخاب عمل میں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: