اہم خبریں

جمعیت علمائے بیدر کی اپیل

اہل خیر حضرات سے آگے آنے کی اپیل

بیدر۔ 24اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری)جمعیت علماء بیدر نے سوشیل میڈیاپرایک اشتہاردے کر اپیل کی ہے کہ 3مئی تک لاک ڈاؤ ن میں توسیع نے غریب، مزدور پیشہ طبقہ کی کمرتوڑدی ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں راشن پیاکیج کے پہلے مرحلہ کے بعد دوسرے مرحلہ میں 2000خاندانوں میں راشن تقسیم کامنصوبہ بنایاگیاہے۔ جمیعت علماء بیدر نے بے حال و لاچار لوگوں کے گھروں تک پہنچ کر بعدتحقیق مددکرنے کابیڑا اٹھایاہے۔ احادیث نبوی ؐ میں ہے۔ خیرات (تعاون عمل) نہ روکو ورنہ تمہارا رزق(تعاون عمل) بھی روک دیاجائے گا۔مال گن گن کر نہ رکھو ورنہ تمہیں بھی گن گن کر دیاجائے گا۔ اس اشتہا ر میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ مساکین بوجھ نہیں (تمہارے) رزق کا ذریعہ ہیں۔فی پیاکیج ایک ہزار روپئے تعاون دینے کے لئے مولانا غلام یزدانی اشاعتی صدر جمیعت علماء بیدر 9740345163، مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریڑی 9343296372 اور حافظ محمد عمرقریشی اشاعتی خازن 9900766946 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ نقدرقم کے علاوہ دال، چاول، آٹاوغیرہ بھی دیاجاسکتاہے۔ مدارس اسلامیہ کا خیال رکھنے کو بھی کہاگیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: