اہم خبریں

جمعیت علمائے ضلع کاماریڈی کے زیرِ اہتمام جلسہ پیام سیرت مصطفے ﷺ

(تحسین قاسمی جہازی میڈیا ایڈیٹر حیدرآباد)
16 نومبر 2019ء 18 ربیع الاول 1441ھ بروز شنبہ عصر تا نماز عشاء جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے زیر اہتمام جلسہ پیام سیرت مصطفے ﷺ بمقام مسجد حلیمیہ مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ ضلع میدک بصدارت عمید العلماء حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین صاحب رحمانی و قاسمی مدظلہ العالی (صدر جمعیۃ علماء ھند تلنگانہ و آندھرا پردیش) وزیر نگرانی حضرت جناب محمد انور صاحب (ناظم مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ) انشاءاللہ منعقد ہوگا۔
جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقرر شیریں بیاں *حضرت مولانا مفتی محمد سعید اکبر صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ (خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مدظلہ الاقدس)* و محترم مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی (مبلغ مجلسِ تحفظ ختمِ نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) کا بصیرت افروز خطاب ہوگا، جبکہ جلسہ کی نظامت کے فرائض محترم مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری صاحب (ترجمان مجلسِ تحفظ ختمِ نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) انجام دیں گے۔ انشاء اللہ
اس مبارک ونورانی محفل میں عامۃ المسلمین سے کثیر سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش حافظ محمد عبدالعزیز منیری (صدر جمعیۃ علماء ہند منڈل رامائم پیٹ) حافظ اسماعیل بابا ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند منڈل رامائم پیٹ) حافظ عمار شیخ (مدرس مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ) محمد احمد، محمد عثمان، محمد طلحہ، جمیع اراکین و اساتذہ مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: