اہم خبریں

جمعیت علما بسنت رائے کا گاوں گاوں دورہ

جمعیت کے وفد کا تین جنازوں میں شرکت اور کئی گاوں میں ووٹ بیداری اور جمعیت ممبر سازی پروگرام میں خطاب

جمعیت علمائے ہند کی طرف سے جدید ممبر سازی کے اعلان کے بعد سے ہی جمعیت علمائے ضلع گڈا جھارکھنڈ اپنے علاقے میں ممبر سازی اور جھارکھنڈ میں الیکشن کے پیش نظر ووٹ بیداری مہم میں پیہم مصروف ہے۔ اسی کے تحت مورخہ 02 دسمبر 2019 کو بسنت رائے بلاک جمعیت کے ذمہ داران پر مشتمل ایک وفد نے کئی گاوں کا دورہ کیا۔
وفد بانکا میں واقع مدرسہ مصباح العلوم اہیروچلنا پہنچا اور وہاں کے فعال مہتمم مولانا محمد یاسین صاحب اور دیگر مقامی ذمہ داران سے ملاقات کی جس میں ممبر سازی کی مہم میں مزید فعالیت لانے کا لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ بعد ازاں وفد مہتمم صاحب کی ہی قیادت میں مولانا محسن اعظم قاسمی آرگنائزر جمعیت علمائے ہند کی دادی اماں صاحبہ کی وفات پر جنازہ میں شرکت کے لیے ان گھر پپیرا پہنچا جہاں مولانا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی ۔ اور یہیں پر جمعیت علما کے مشہور خادم جناب سہول صاحب و دیگر ذمہ افراد سے گفت و شنید ہوئی اور ممبر سازی مہم کو مہمیزکرنے پر زور دیا گیا۔
علاقے کے مشہور نیتا عبد الوہاب صاحب کدمہ کے والد محترم کے انتقال پر وفد کا آدھا ان کے جنازہ میں پہنچا اور ان سے ملاقات کرکے جمعیت کی طرف سے تعزیت پیش کیا گیا۔
گڈا، بانکا اور بھاگلپور کی ایک اہم علمی شخصیت اور شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ کے نور نظر حضرت مولانا اختر حسین قاسمی سیری چک کا بھی چوں کہ انتقال ہوگیا تھا، اس لیے جمعیت علما کا وفد سر شام ان کے گاوں سیری چک پہنچا، جہاں مجمع کی کثرت کی وجہ سے اور کافی جام لگنے کی وجہ سے مرحوم کے گھر اور اہل خانہ سے ملاقات نہیں ہوسکی، تاہم نماز جنازہ کے بعد ان کے پڑوسی مفتی خلیل صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے ، اہل خانہ تک تعزیتی پیغام پہنچانے کی گذارش کی گئی ، ساتھ ہی نماز کے بعد جاری پروگرام میں یہ اعلان کیا گیا، آںے والے جمعرات کو جمعیت علمائے بسنت رائے مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ میں ایک تعزیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔
عشا کی نماز کے بعد ایک ملاقاتی نشست کوریانہ ہاٹ میں رکھی گئی تھی، اس لیے وفد نماز جنازہ کے بعد کوریانہ پہنچا اور یہاں کے ذمہ دار مولانا شمیم صاحب اور دیگر ذمہ دار سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے پہلے جمعیت کی ممبر سازی کی رپورٹ پیش کی گئی بعد ازاں اس میں مزید فعالیت لانے کے لیے یہ طے کیا گیا کہ مورخہ 3 دسمبر کو بعد نماز مغرب تا عشا کوریانہ مسجد میں ووٹ بیداری اور ممبر سازی مہم کے تحت پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
جمعیت اور جنازہ کے اس وفد میں مشترکہ طور پر مولانا محسن اعظم قاسمی آرگنائزر جمعیت علمائے ہند، مولانا یاسین مہتمم مدرسہ مصباح العلوم اہیرو چلنا، مولانا عبد المنان قاسمی مہتمم دارالیتامی للمسلمین چلنا موڑ، مولانا حسن صاحب صدر المدرسین مدرسہ حسینیہ جامع مسجد بارہ ہاٹ، مولانا محمد یاسین مظاہری صدر المدرسین مدرسہ مصباح العلوم اہیرو چلنا و اساتذہ کرام مدرسہ ہذا، مفتی مجیب الرحمان، مفتی خلیل صاحب سیری چک، مفتی محمد اسامہ مہتمم روضۃ القرآن مرغیاچک، مولانا نذیر احمد نوشہ صاحب و جملہ اساتذہ مدرسہ سلیمانیہ سنہولا ہاٹ،مولانا غلام رسول صاحب شیخ الحدیث مدرسہ اصلاح المسلمین چمپا نگر، مولانا شمیم صاحب مہمتم مدرسہ تجوید القرآن کوریانہ کے نام قابل ذکر ہیں،
ان کے علاوہ مفتی محمد سفیان ظفر قاسمی صدر جمعیت علمائے بلاک بسنت رائے، مفتی محمد نظام الدین قاسمی نا ظم اعلیٰ و مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ، مفتی زاہد امان قاسمی سکریٹری و مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ بسنت رائے، مولانا محمد سرفراز قاسمی نائب مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ و خزانچی جمعیت اور محمد یاسین جہازی مرکز دعوت اسلام جمعیت علمائے ہند کے نام بھی شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close