مضامین

جمعیت کانفرنس قسط نمبر 11

ماسٹر محمد شمس الضحیٰ کھٹنوی سابق صدر جمعیت علمائے سنتھال پرگنہ

مورخہ12/ مئی 1978ء بمقام دمکا چوہا باگان جمعیت علمائے ضلع سنتھال پرگنہ کی عظیم الشان کانفرنس ہوئی۔ بعد نماز عصر حضرت فدائے ملتؒ نے پرچم کشائی کی۔ قاری فخر الدین صاحب گیاویؒ نے قرآن کریم کی تلاوت سے اس کا آغاز کیا۔ رسمی کارروائی کے بعدحضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنیؒ، سید شاہ مولانا محمد نور اللہ رحمانی صاحب صدر جمعیت علمائے بہار، مولانا محمد ازہر صاحب نعمانی رانچی ناظم اعلیٰ جمعیت علمائے بہار اور جناب محمد سعید صاحب وزیر حکومت بہار کا خطاب ہوا۔ مجمع کی کثرت پنڈال کی تنگ دامانی پر شکوہ سنج تھی۔ کانفرنس کے دوران جناب محمد حسین صاحب نے ریاستی جمعیت بلڈنگ کے لیے ایک ہزار روپیے کی پیش کش کی۔ اس میں امیر و غریب حتیٰ کہ رکشہ چلانے والوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورجمعیت بلڈنگ کے لیے ایک خطیر رقم دی۔12/ بجے رات کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔ باہر سے آنے والے مہمانوں کے لیے طعام کا انتظام کیا گیا تھا، جو الحمدللہ کسی بد انتظامی کے بغیر انجام پذیر ہوا۔ پھر 13/ مئی1978ء بروز سنیچر آمدو خرچ کا حساب کیا گیا۔ سوا دو ہزار روپیے کی آمد ہوئی تھی، لیکن چار ہزار روپیے خرچ ہوگئے۔ زائد خرچ کی ادائیگی صدر ضلع جمعیت جناب محمد شمس الضحیٰ صاحب نے اپنی جیب خاص سے کیا۔ کانفرنس کے بقیہ سامان مدرسہ کے لیے وقف کردیا گیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مدرسین و طلبہ مدرسہ نے انتھک کوشش کی۔ رجسٹر حساب، رسیدات چندہ اور ووچر خرچ وغیرہ قاری محمد زین العابدین صاحب ناظم اعلیٰ ضلع کانفرنس مدرسہ دودھانی دمکا کے حوالے کیا گیا تاکہ بعد میں ضرورت مند حضرات دیکھ کر اطمینان کرسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: