اہم خبریں

جمعیت کی امارت شرعیہ نے کیا عدم رویت کا اعلان

آج 29 شعبان کے پیش نظر بعد نماز مغرب امارت شرعیہ ہند جمعیت علمائے ہند کے زیر اہتمام دفتر جمعیت علمائے ہند میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا؛ لیکن مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آیا۔ اس کے بعد میٹنگ میں ملک کی مختلف ریاستوں کی ہلال کمیٹیوں سے رابطہ کے بعد یہی اطلاع ملی کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر آیا۔ ان شہادتوں کی بنیاد پر چاند کی عدم رویت کا اعلان کیا گیا۔ جمعیت ہلال کمیٹی کے ذمہ دار مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی سکریٹری جمعیت علمائے ہند نے جہازی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شعبان کا مہینہ مکمل 30 دن کا ہوگا اور اس اعتبار سے تراویح منگل کی شام سے ہوگی اور بدھ کو یکم رمضان ہوگا۔ انھوں نے بھارت کے سبھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے رمضان کے لمحات کی قدر کرنے اور روزہ نماز کے ساتھ ساتھ تراویح و تلاوت کے اہتمام کرنے کی خصوصی درخواست بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: