اہم خبریں

جمعیۃ علماء ضلع فیروزآباد کا انتخابی اجلاس منعقد

اتفاق رائے سے مفتی تنویر احمد قاسمی ضلع صدر اور مفتی قاسم رضی قاسمی تیسری بار ضلع جنرل سکریٹری منتخب

جمعیۃ علماءضلع فیروزآباد کا انتخابی اجلاس مدرسہ دارالسلام میں نینی چوراہا بائی پاس روڈ پر منعقد ہوا،جس میں اتفاق رائے سے مفتی تنویر احمد قاسمی امام وخطیب مسجد شیخ لطیف کوصدر، مفتی قاسم رضی قاسمی کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا اس موقع پر مشاہد کی حیثیت سے تشریف فرما ہوئے مفتی رضی الدین قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ فیروزآباد نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ملک کی ایک نمائندہ تنظیم ہے، جس نے مسلمانوں کے ایمان وعقائد،جان مال کے تحفظ اور اسکے بقاء کے لئے ہمیشہ جدو جہد کی ہے اور ظلم و نا انصافی کے خلاف آواز اٹھائی ہے، انہوں نے کہا امن و سکون برقرار رکھنا نیز بھائی چارہ کو قائم رکھنا اور اتحاد وانصاف کے ساتھ نا انصافی کے خلاف آواز اٹھانا جمعیۃ علماء ہند کے مقاصد میں شامل ہے۔مولانا عبدالرحمن قاسمی نے کہا ہمارا ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک سب کے لئے مساوی انصاف کے دروازے نہ کھل جائیں۔اس دوران ضلع فیروزآباد کے جنرل سکریٹری مفتی قاسم رضی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک دستوری جماعت ہے،ہر تین سال میں اسکی ممبر سازی ہوتی ہے، اسکے بعد ضلعی یونٹ کا انتخاب ہوتا ہے۔ مولانا عبدالحلیم قاسمی نے کہاکہ جمعیۃ علماء ہند ملک میں مظلوموں اور محروم طبقات کی آواز ہے،اسکو تقویت پہچانا امت کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔مولانا طیب فاروق قاسمی نے کہاکہ جمعیۃ علماء ہند کااس ملک کی جنگ آزادی میں اہم اور بنیادی کرداررہا ہے۔آج بھی جمعیۃ علماء ہند ملک کی تعمیر وترقی میں اہم رول ادا کرہی ہے۔مولانا وصی مکرم قاسمی نے کہا کہ اجتماعیت کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتی ہے۔مفتی نعیم قاسمی نے کہاکہ جمعیۃ علماء ہند نےملک کی آزادی سے لیکر آج تک ملک کے اتحاد و سالمیت کے لیےجو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخی حیثییت رکھتی ہیں،اسی لیے ہمیں اکابر کی اس جماعت کے ہر مشن اور منصوبے کی تکمیل میں اپنا تعاون دینا ہے۔مفتی حذیفہ اشتیاق نعمانی نے کہاکہ متحد ہوکر ہمیں ملک و ملت کی خدمت اور نئی نسل کی تعلیم کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا اسلئے تمام کارکنان اور عہدیداران جماعت کے مقصد کو سمجھیں اور اسکے مطابق خدمت خلق اور امن و بھائی چارہ کیلئے کام کریں۔ بعد ازاں مولانا وصی مکرم قاسمی، مولانا مجیب الحق قاسمی، مولانا الیاس مظاہری،حافظ محمد شاہد کو ضلع نائبین صدور، مولانا عبدالحلیم قاسمی،حافظ آس محمد، مولاناعبدالرحمان قاسمی،مولانا محمد حنیف کو ضلع سکریٹریان، مولانا عبدالرؤف قاسمی کو ضلع خازن اور مولانا رضوان کو ضلع نائب خازن منتخب کیا گیا،
اور حافظ معین الدین کو شہر صدر و مولانا طیب فاروق قاسمی، مولانا ارشد رحیمی نائبین شہر صدور ،مفتی حذیفہ اشتیاق نعمانی کو شہر جنرل سکریٹری ،مفتی نعیم قاسمی،حافظ شکیل راجپوتانہ کو شہر سکریٹریان وحافظ شکیل کریم گنج کوشہرخازن منتخب کیا گیا تقریب میں تقریبا سبھی اراکین منتظمہ موجود رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: