اہم خبریں

جمیعتہ علماء ضلع رامپور کا انتخاب مکمل

رامپور 10مارچ2021

محمود الظفر رحمانی 10ویں بار اتفاق رائے سے صدر منتخب
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
جمیعتہ علماء ضلع رامپور کی گورننگ باڈی۔مجلس منتظمہ کا اجلاس جامعہ اسلامیہ رحمانیہ ٹانڈہ میں زیر صدارت محمود الظفر رحمانی ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں آبزرور ( انتخابی افسر ) کے طورپر جمیعتہ علماء مغربی اترپردیش کے رکن و جامع مسجد امروہہ کے استاد حدیث جناب مفتی محمد منصف خان اور معاونین آبزورور ماسٹر سید ذاکر حسین کاظمی ۔صدر جمیعتہ علماء امروہہ اور حافظ محمد فرمان احمد رکن مجلس عاملہ جمیعتہ علماء مغربی اترپردیش نے شر کت فرمایٔ
جلسہ کا آغاز حافظ عبد الرحمن کی تلاوت کلام پاک اور مولانا قاری ریاست علی قاسمی کی نعت شریف سے ہوا
افسر انتخاب مفتی محمد منصف خاں نے انتخاب کے اصول وضوابط اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔صدارت کے لۓ محمود الظفر رحمانی کا نام مولانا محمد عرفان قاسمی اور مولانا جلیس احمد قاسمی نے پیش کیا جس کی تائید ہاؤس میں موجود تمام ہی ارکان نے اک آواز ہوکر کی
متفقہ طور پر محمود الظفر رحمانی کو 10ویں بار صدر منتخب کیا گیا۔ نایٔبین صدور ۔ مولانا جلیس احمد قاسمی۔ مولانا محمد یامین انصاری قاسمی۔ جنرل سیکرٹری کے لۓ مولانا ظہیر الاسلام قاسمی۔ اور حاجی عبد الواجد قطب خازن منتخب کۓ گۓ جبکہ دو اعزازی نایٔب صدر مولانا لیاقت علی قاسمی اور مولانا محمد عرفان قاسمی منتخب ہوۓ
افسر انتخاب مولانا محمد منصف خاں صاحب نے مندرجہ ذیل عہدیداران کے متفقہ طور پر منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان کیا
محمود الظفر رحمانی صدر
مولانا جلیس احمد قاسمی
مولانا محمد یامین انصاری قاسمی نایٔبین صدور
مولانا لیا قت علی قاسمی
مولانا محمد عرفان قاسمی
اعزازی نایٔبین صدور
مولانا ظہیر الاسلام قاسمی
جنرل سیکرٹری
حاجی عبد الواجد قطب
خازن
اس موقع پر مولانا محمد منصف خاں صاحب نے کہا کہ جمیعہ علماء ہی ایک واحد جماعت ہے جو مزہب وملت کی بے لوث خدمات انجام دے رہی ہے آزادی سے پہلے سے اور اسکے بعد سےاب تک ملی دینی تعلیمی مذہبی وسماجی طور پر مولانا قاری محمد عثمان منصور پوری مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب کی قیادت میں ملت کی رہنمائی کر رہی ہے
اس سے قبل مولانا محمد عرفان قاسمی نے ضلع جمیعتہ کی تفصیلی کار گذاری رپورٹ پیش کی
جلسہ میں مولانا شوکت علی قاسمی۔مولانا محمد فہیم قاسمی۔مولانا محمد سلیمان۔مولانا نفاست علی۔ مولانا محمد اسلام۔مولانا قاری ریاست علی۔مولانا محمد صادق۔حافظ محمد لقمان۔مولانا محمد اسلم دڑھیال۔مولانا محمد خالد۔مولانا محمد احسان۔ قاری عبد الماجد حاجی فراست علی حاجی گوہر ڈاکٹر اسعد۔ حاجی عبد الرشید مولانا عبد الواجد۔امیر مولانا عبد السلام۔ماسٹر سعید الظفر رحمانی۔ محمد ریحان۔ نوید رحمانی ‌مولوی عبدالرشید۔ مولانا محمد انیس ۔مفتی محمد وسیم۔ قاری محمد ساجد حیاتی
محمد عثمان سیفی نے شرکت فرمائی۔
محمود الظفر رحمانی نے تمام ہی حاضرین کا شکریہ ادا کیا
انتخابی جلسے کی نظا مت کی فرایٔض مولانا محمد عرفان قاسمی نے انجام دۓ
مفتی محمد منصف خاں صاحب کی ملک میں امن امان اور سلامتی وخوشحالی کے لۓ دعاء پر جلسے کا اختتام ہوا
محمود الظفر رحمانی ایڈوکیٹ
صدر جمیعتہ علماء ضلع رامپور
9412647349

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: