اہم خبریں

جناب عبد الباسط انور اور نسیم عارفی کی وفات پر صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا اظہار رنج

—————————————
حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی حلقۂ تلنگانہ جناب سید عبد الباسط انور اور مشہور صحافی جناب نسیم عارفی کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد الباسط انور صاحب ایک مخلص محنتی بے لوث اور سادہ مزاج ملی قائد مفکر اور تیلگو زبان کے کامیاب قلم کار تھے ، انہوں نے نوجوانوں میں دینی روح پھونکنے اور اسلامی جذبہ پیدا کرنے میں نہایت اہم رول ادا کیا ہے ، وہ اپنی خوش اخلاقی اور وسیع الظرفی کی وجہ سے تمام حلقوں میں مقبول تھے ، یقیناً ان کی وفات نے دینی ، ملی ، اور دعوتی کاموں کے میدان میں بڑا خلا پیدا کیا ہے ، جناب نسیم عارفی کہنہ مشق اور قابل صحافی تھے اور اپنے فن میں بڑی مہارت کے حامل تھے ، انہوں نے حیدرآباد کے چاروں بڑے اردو اخبارات رہنمائے دکن، سیاست ، منصف اور اعتماد میں کام کیا ، اور ہر جگہ اپنی قابلیت کی وجہ سے مقبول رہے ، اس حقیر کا ان سے بہت قدیم تعلق تھا ، جب وہ روز نامہ سیاست میں خدمت انجام دے رہے تھے ، پھر جب وہ منصف میں آئے تو ان ہی کے اصرار پر میں نے جمعہ ایڈیشن میں’’ شمع فروزاں‘‘ کا کالم لکھنا شروع کیا ، جمعہ ایڈیشن کیلئے ان ہی کی خواہش پر میں نے ’’مینارہ نور ‘‘کا نام منتخب کیا ، اعتماد میں جانے کے بعد بھی ان سے پہلے ہی کی طرح مخلصانہ روابط قائم رہے ، بعض ملکی و ملی مسائل پر وہ مذاکرہ بھی کرتے تھے ، اور اپنی مستقل رائے رکھتے تھے، وہ صحافتی شعور کے حامل تھے ، اور افراط و تفریط سے بچتے ہوئے اعتدال کا راستہ اختیار کرتے تھے ، ان کی وفات قوم و ملت کے لئے بھی ، اردو صحافت کے لیے بھی اور ذاتی طور پر اس حقیر کی لیے بھی ایک بڑا حادثہ ہے اللہ تعالیٰ ان دونوں حضرات کی خدمات کو قبول فرمائے اور مغفرت فرمائے ۔

۲؍صفر ۱۴۴۵ھ خالد سیف اللہ رحمانی
۲۰؍ اگست ۲۰۲۳ء (صدر: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

_________

Khalid Saifullah Rahmani

Gen.Secretary : Islamic Fiqh Academy,India

Director : Al Mahadul A’ali Al Islami Hyderabad.

E-mail :ksrahmani@yahoo.com

Website: www.khalidrahmani.in

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: