مضامین

جناب مکھیاعبدالکریم صاحب راہا،رحمتہ اللہ علیہ

مولانا ثمیر الدین قاسمی انگلینڈ

ولادت1925ء ……وفات 30نومبر1990ء ……میٹرک پاس غالباً

علاقے کی ہرتحریک میں اس سعید بخت کاتذکرہ اتنی کثرت سے آیاہے کہ دل مسرت کی لہروں سے ابلنے لگاہے،اعلی کمیٹی،پرساہائی اسکول،ملت کاہج پرسا،دھپراہائی اسکول اورعید گاہ بسنترائے کی تعمیر وترقی میں انکانام بارباراوربڑی کثرت سے لیاگیاہے،ایسامحسوس ہوتاہے کہ آپ کادل جذبۂ قومی سے لبریزاورملت کی خدمت کے لئے گوش برآوازرہتاتھااورہرشاخ گل پرآپ خدمت قومی کے نغمہ سراہیں۔
آپنے دھیراہائی اسکول کوقائم کیااسکی ترقی اوربلندی کے لئے تن،من،دھن کی بازی لگائی اورتاحیات اسکے مسندسکریٹری پرجلوہ افروز رہے۔
آپ ایک زمانے سے راہاکامکھیامنتخب ہوتے چلے آرہے تھے اوراس عہدے کے ساتھ رعایاکی خدمت بڑے اچھے اندازسے کی ہے،
30نومبر1990ء میں آپ کوفسادیوں نے شہید کر دیا تھا۔

اناللّٰہ واناالیہ راجعون

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close