جھارکھنڈ میں اقلیتی امور کے وزیر حاجی حسین انصاری کی رحلت ، اقلیتوں کے لیے ایک عظیم سانحہ : مفتی سفیان ظفر قاسمی

یہ خبر بجلی بن کر گری کہ جھارکھنڈ میں اقلیتی امور کے وزیر جناب حاجی حسین انصاری اس دار فانی سے عالم جاودانی کی طرف رحلت فرما گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون، بلاشبہ ان کا انتقال جھارکھنڈ کے اقلیتوں کے لیے عظیم سانحہ ہے، ایسے وقت میں جبکہ مسلمان چو طرفہ مسائل میں گھرے ہوءے ہیں اور ان سے نکلنے کے لئے جہاں کوئی راہ نظر آتی ہے پھر وہ بھی مسدود ہو جاتی ہے تو دل کو سخت صدمہ پہنچتا ہے، بلاشبہ حاجی صاحب انھیں سر کردہ شخصیات میں سے تھے جن سے لوگوں کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں. بڑی سخت جد و جہد کے بعد جھارکھنڈ میں نئی سرکار بنی تھی، اس میں وہ اقلیتی امور کے وزیر بناءے گئے تھے اور انھوں نے کام بھی شروع کر دیا تھا جس سے اقلیتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اگر چہ کرونا کے قہر کی وجہ سے رفتار کچھ سست تھی لیکن اب ان کے انتقال کی وجہ سے سخت مایوس ہو رہی ہے، اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مسلمانوں کے لئے ان کا نعم البدل نصیب فرمائے آمین
ان تاثرات کا اظہار مفتی سفیان ظفر قاسمی صدر جمعیت علماء بسنت راءے گڈا نے اپنے ایک بیان میں کیا، انھوں نے کہا کہ جناب حاجی حسین انصاری ایک اچھے، اور قوم و ملت کا درد رکھنے والے انسان تھے، وہ جھارکھنڈ کے لوگوں کے لئے ہر دل عزیز تھے، وہ کئی بار اپنے مدھو پور حلقہ اسمبلی سے کامیاب ہوئے اور کئی مرتبہ وہ حکومت میں وزیر بھی رہے، انتہائی سادہ مزاج، اور سنجیدہ اخلاق کے حامل تھے، مدراس، مساجد، اردو اور مسلمانوں سے متعلق مسائل کے حل کے لئے بڑے فکر مند اور متحرک نظر آتے، اور اپنی حد تک ہر ممکن کوشش کرتے. بلاشبہ وہ اپنی منفرد خصوصیات اور اپنے کاموں کی وجہ سے ہمیشہ یاد کئے جاتے رہیں گے
انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. بالیقین تکلیف دہ خبر ہے