اہم خبریں

جھپنیاں، بسنت راءے میں تکمیل حفظ قرآن و دستار بندی پروگرام اختتام پذیر

گڈا جھارکھنڈ / رپورٹ مفتی سفیان القاسمی

گڈا ضلع میں بسنت بلاک کے تحت واقع گاؤں جھپنیاں میں تکمیل حفظ قرآن و دستار بندی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا اس پروگرام کی صدارت مفتی توقیر بدر قاسمی صدر المرکز العلمی للافتاء و التحقیق سوپول دربھنگہ نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی سفیان ظفر قاسمی گڈاوی استاد مدرسہ حسینیہ تجوید القرآن دگھی گڈا نے انجام دیئے ، پروگرام سے خطاب کر تے ہوءے صدر مجلس نے کہا کہ جب اللہ نے قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے تو اسی سے واضح ہو جاتا ہے کہ جس کے سینے میں قرآن ہو اس کی حفاظت بھی اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کیونکہ جس کے سینے میں قرآن بس گیا ہو وہ سینہ قرآن سے الگ نہیں ہو سکتا اور جب قرآن کی حفاظت ہوگی تو اس سینے کے ساتھ پورے جسم کی بھی حفاظت ہوگی مفتی صاحب نے مزید کہا کہ قرآن کا حافظ ہونا معمولی بات نہیں، یہ اللہ تعالیٰ کی توفیق کی بات ہے. جس پر اللہ کا فضل ہوتا ہے اسی کو وہ اس عظیم نعمت سے نوازتے ہیں، مولانا تنویر صاحب قاسمی ندوی ناظم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات سوپول دربھنگہ نے کہا کہ دینی اور دنیاوی علم کی جو تفریق لوگ کرتے ہیں یہ درست نہیں، علم کوئی بھی ہو، جو انسانیت کے لئے مفید ہو اس کو حاصل کرنا ضروری ہے، پروگرام کا آغاز بعد نماز مغرب حافظ مزمل کی تلاوت سے ہوا. مولوی شمیم احمد کوریانہ نے بارگاہ رسالت میں نذرانہء عقیدت پیش کیا، پروگرام سے کئی علماء کرام نے خطاب کیا جن میں مولانا الیاس ثمر قاسمی مفتی زاہد امان قاسمی، اور مفتی نظام الدین قاسمی وغیرہ تھے، تین طلبہ کے حفظ قرآن کا آخری سبق قاری کلیم الدین نے پڑھا یا بعد ازاں علماء کرام کے ہاتھوں ان کی دستار بندی عمل میں آئی، اخیر میں مولانا مجیب الحق قاسمی امام و خطیب جامع مسجد جھپنیاں و استاد مکتب جن کی محنت سے تین طلبہ نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: