اہم خبریں

جھپنیاں، سوڑھا، لوچنی او رنیموہاں میں ممبر سازی پر پروگرام کا انعقاد

بسنت رائے بلاک کے گاوں جھپنیاں، سوڑھا، لوچنی اور نیموہاں کا مورخہ 8 دسمبر کو مقامی جمعیت کے دو رکنی وفد نے دورہ کیا او ران چاروں گاوں میں مقامی ذمہ داروں اور امت کے باشعور افراد کی خصوصی میٹنگ کرکے جمعیت کی ممبرسازی کی ضرورت او راسے فعال طریقے پر انجام دینے کے لیے لائحہ عمل طے کیے گئے۔ وفد نے پہلے جھپنیاں نامی بستی میں ظہر میں پہنچا ، بعد ازاں عصر کی نماز سوڑھا کی مسجد میں ادا کی۔ پھر لوچنی کے لیے مغرب میں روانہ ہوا اور عشا کی نماز نیموہاں بستی میں طے کی گئی۔ ہر ایک گاوں میں وفد کا خطاب ہوا اور مقامی لوگوں کو ممبرسازی کی رسید پہنچاکر اس مہم کو تیز کرنے کی ترغیب دی۔
جمعیت علما بسنت رائے کے اس وفد میں اس کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد نظام الدین قاسمی مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ کے علاوہ مولانا محمد یاسین جہازی جمعیت علمائے ہند کے نام شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close