اہم خبریں

جہازقطعہ میں دستور بچاؤ دیش بچاؤ ریلی کے تعلق سے میٹنگ کا انعقاد

جہازقطعہ گڈا

18 جنوری کو بسنت راءے اور 20 جنوری کو گڈا میں ہونے والے دستور بچاؤ دیش بچاؤ ریلی کی تیاریوں کے تعلق سے جہازقطعہ میں قبرستان کے قریب احاطے میں ایک میٹنگ مورخہ 15 جنوری کو 11/بجے دن ہوئی جس میں گاؤں کے مسلم و غیر مسلم افراد شریک ہوئے. اس میٹنگ میں مفتی محمد نظام الدین قاسمی مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہازقطعہ نے سی اے اے اور این آر سی کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کیں، اور لوگوں سے دونوں ریلیوں میں شرکت کی اپیل کی چنانچہ بہت سے غیر مسلم افراد نے بھی شرکت کے لئے آمادگی ظاہر کی. میٹنگ میں ماسٹر عبد الحلیم، ماسٹر فیض الدین, سیتارام مولانا مسعود قاسمی، رام سوروف یادو، رام شرن یادو مکھیا نصیر الدین، ماسٹر جعفر، ڈاکٹر خالد اور گربھی پاسوان وغیرہ نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: