زبان و ادب

جہازی میڈیا

نتیجہ فکر افتخار حسین احسن .سابق خادم جامعہ قاسمیہ دارالعلوم کوریانہ ہاٹ بسنت راے گڈا جھارکھنڈ

عام جنتا کی زباں ہے یہ جہازی میڈیا.
پیاروالفت کی نشاں ہے یہ جہازی میڈیا.

اس قدر چرچا ہے اس کا آج ہندوستان میں.
جس جگہ جاو وہاں ہے یہ جہازی میڈیا.

ہے خصوصا فاضل دیوبند ان کے دست وپا.

رشک کے قابل میاں ہے یہ جہازی میڈیا.

دین کی نشر واشاعت اس کا نصب العین ہے.
باعث امن واماں ہے یہ جہازی میڈیا.

یہ ادیبوں شاعروں کے طائر پرواز کا.
گویا کہ اک آشیاں ہے یہ جہازی میڈیا.

آپ کا پیغام دنیا کو بتانے کے لیے.
آپ کے میرے یہاں ہے یہ جہازی میڈیا.

حضرت یاسین صاحب کو مبارکبادہو.
جن کی کوشش سے رواں ہے یہ جہازی میڈیا.

آج احسن سے کہا یہ مولوی سفیان نے.
دین حق کا ترجماں ہے یہ جہازی میڈیا.
……………………

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: