اہم خبریں

حضرت امیرشریعت کاانتقال؛ ملک وملت کے لئے عظیم خسارہ:محمدحارث مہتمم جامعہ مدنیہ

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دعائے مغفرت کا اہتمام

(مورخہ 3مارچ 2021)
آل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈ کے جنرل سکریٹری،امارت شرعیہ پھلواری شریف،پٹنہ کے امیرشریعت،خانقاہ رحمانی مونگیرکے سجادہ نشیں،امت مسلمہ کےبیباک قائداور نڈرلیڈر،مشہور عالمِ ربانی، مفکراسلام حضرت مولاناسید محمدولی رحمانی صاحب کا انتقال؛ ملک وملت کے لئے عظیم خسارہ ہے،ان خیالات کا اظہارحضرت مولانامحمدولی رحمانی صاحبؒ امیرشریعت امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے انتقال پر ملال اپنے تعزیتی کلمات میں جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے مہتمم مولانامحمدحارث نے کیا،انہوں نے کہا:حضرت امیرشریعتؒ کے ہمارے والدمحترم جناب حضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ بانی جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ سے بڑے گہرے مراسم تھے،ان کا نتقال ہماراذاتی خسارہ بھی ہے،واضح رہے کہ آج مفکراسلام حضرت مولاناسیدمحمدولی رحمانی صاحب اس دنیائے فانی سے رحلت فرماگئے،خبرملتے ہی جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دعاء مغفرت کا اہتمام کیاگیا،جامعہ ،مدنیہ سبل پورپٹنہ کے صدرمدرس اور معاون مہتمم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب نے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے حضرت امیرشریعت کے انتقال کو ملت اسلامیہ کے لئے عظیم سانحہ قراردیا،انہوں نے کہا:اس طرح کی شخصیتیں صدیوں میں پیداہوتی ہیں،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ سے حضرت امیرشریعت کا گہراربط تھا،،جامعہ مدنیہ کے منتظمین اور اساتذہ بالخصوص جناب مولانامنہاج الدین صاحب قاسمی،مفتی عبدلاحدصاحب،مولانااکبرحسین،مولاناسہیل اخترمظفرپوری، خالدانور پورنوی ،قاری ایازاحمد،ودیگراساتذہ نے بھی گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے حضرت امیرشریعت کے انتقال کو بہت براخسارہ قراردیا،اللہ انہیں غریق رحمت کرے،اور امت مسلمہ کو ان کانعم البدل عطاء فرمائے، آمین،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: