مضامین

حضرت عمررض کا واقعہ ہمارےلٸے نصیحت ہے

از حضرت مولانا حافظ محمد ھارون الرشید صاحب المظاہری رحمة اللہ علیہ سیتامڑھی سابق استا مدرسہ بیت العلوم سراٸے میر اعظم گڑھ یوپی

بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قصہ ہے کہ آپ رات کے وقت گشت لگا رہے تھے کہ ایک گھر سےگانے کی آواز آئی آپ نے دروازہ کھلوانا چاہا مگر وہ لوگ اس قدر منہمک تھے کہ آپ کی آواز بھی نہ سن سکے آخر آپ مکان کے پشت پرسے اندر تشریف لے گٸے ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی صورت دیکھ کر وہ سب لوسہم گٸے لیکن چونکہ جانتے تھے کہ خلاف شریعت حضرت عمر رضی اللہ عنہ آٸے ہیں اسلٸے ان کو ہر گز غصہ نہیں آٸے گا اس مجلس میں سے ایک نے جرأت کرکے عرض کیا اے امیر المٶ منین ہم لوگوں نے صرف ایک گناہ کیاہے مگر آپ نے تین گناہ کیاہے ایک تو یہ کہ آپ بغیر پوچھے گھر میں چلے آٸیں حالانکہ قرآن میں صاف حکم ہے لاتدخلو بیوتا غیر بیوتکم حتی تستأنسواوتسلمواعلی اھلہا دوسرے یہ کہآپ نے تجسس کیا اور قرآن میں تجسس کی ممانعت آٸی ہے لاتجسسوا تیسرے یہ کہ آپ مکان کے پشت پر سے تشریف لاٸیں ہیں حالانکہ قرآن میں ارشاد ہے ولیس البر بان تأتوالبیوت من ظہورہا ۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہوں تم بھی اپنے گناہوں سے توبہ کر لو: آزادی کے دم بھرنے والوں کو اس حکایت سے عبرت حاصل کرنی چاہئے کہ آزادی ان حضرات میں تھی یاآج کے مدعیان آزادی میں بہائم کی طرح رہنا سہنا نہ نماز نہ روزہ اور ہوا پرستی میں عمر گزار دی
صاحبو
واللہ یہ آزادی نہیں ہے یہ نفس کی شرارت ہے اورخواہشات کی اتباع ہے اور مطلق العنانی ہے یہ انتہاٸی درجے کی حماقت ہے اللہ ہم سب کو اتباع سنت اور شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
محمد مامون رشید رشیدی خادم التدریس استاد شعبہ تجوید و قرأت مدرسہ طیب المدارس پریہار بن حضرت مولانا حافظ ہارون رشید صاحب المظاہری رحمۃ اللہ علیہ سابق استاد مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ یوپی
رابطہ نمبر :9162111430

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close