اہم خبریں

حضرت مولانا محمد ولی رحمانی رحمۃ اللہ کے سانحہ ارتحال پر جمعیت علماء ضلع اورنگ آباد کی تعزیتی نشست

اورنگ آباد۔ ۳/اپریل (راست) حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی رحمۃ اللہ جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و امیرشریعت بہار و اڑیسہ و جھارکھنڈ کے سانحہ ارتحال پر سکریٹری جمعیۃ علماء عبدالرؤف انجینئر کے مکان پر ایک تعزیتی نشست رکھی گئی، جس میں صدر جمعیۃ علماء مولانا محمد معز الدین فاروقی ندوی نے حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی رحمۃ اللہ کے انتقال کو ملت اسلامیہ کا ایک عظیم نقصان قرار دیا اور بتلایا کہ حضرت والا کی جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے۔ آپ ایک عظیم عالم ربانی بیباک و جری قائد اور ملت اسلامیہ کے مسائل پر گہری نظر رکھنے والی شخصیت تھے۔ آپ کا ہم سے جدا ہونا صرف ملت اسلامیہ ہندیہ ہی کے لئے نہیں بلکہ عالم اسلام کے لئے ایک عظیم خسارہ ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت والا کا نعم البدل امت اسلامیہ کو عطا فرمائے۔ اسی طرح سکریٹری جمعیۃ علماء عبدالرؤف انجینئر صاحب نے بھی حضرت والا کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اسی کو ملت کا بڑا خسارہ قرار دیا اور اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حضرت کا اورنگ آباد شہر سے بھی گہرا تعلق تھا اور اکثر اورنگ آباد تشریف لایا کرتے تھے۔ اسی طرح اس نشست میں شہر صدر خلیل خان نے بھی حضرت والا کی وفات پر اظہارِغم کیا اور کہا کہ ایسے لوگ صدیوں میں ملا کرتے ہیں۔ اس تعزیتی نشست میں مولانا یونس غزالی، سید شفیق بھائی، طیب ظفر، منیرعارف خان، قاضی شکیل احمد اور نورالحمید قریشی و دیگر حضرات نے شرکت کی اور حضرت والا کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ یہ اطلاع طیب ظفر ضلع میڈیا انچارج جماعت العلماء ضلع اورنگ آباد نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی۔
فقط

طیب ظفر
میڈیا انچارج
جمعیۃ العلماء ضلع اورنگ آباد
موبائیل: 8668705379

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: