اہم خبریں

حکومت کی موجودہ پالیسیاں ملک کو خانہ جنگی کی طرف ڈھکیل رہی ہیں:الیاس عظمی

راشٹریہ لوک دل کے جینت چودھری سے سابق رکن پارلیامنٹ الیاس اعظمی کی اہم ملاقات

لکھنؤ9ستمبر،موجودہ ملکی حالات بہت خراب اوربدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں،عوام مہنگائی اورریاستی ومرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہورہی ہے اور اگرملک کے دانشوراورقابل سیاست دانوں نے آگے بڑھ کر ملکی حالات میں مداخلت نہ کی تو ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہوجائیں گے،جس کے بعد ملک کا مستقبل طے کرنا کافی مشکل ہوجائے گا۔مذکورہ خیالات کا اظہارسابق رکن پارلیمنٹ الیاس اعظمی نے راشٹریہ لوک دل کے چیرمین جینت چودھری سے ملاقات میں کیا۔
پیپلس جسٹس پارٹی کے صدروسابق رکن پارلیمنٹ الیاس اعظمی نے آج ایک اہم ملاقات راشٹریہ لوک دل کے چیرمین جینت چودھری سے کی۔ملاقات میں دونوں لیڈران نے حالات حاضرہ پرمفید گفتگو کی۔اورآئندہ یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے کئی اہم امو ر پرگفتگو کی۔دوران گفتگوسابق رکن پارلیمنٹ الیاس اعظمی نے کہا کہ پیپلس جسٹس پارٹی نے یوپی کے25ضلعوں میں بوتھ سطح تک کام کرکے تیاری کرلی ہے اور ان سبھی اضلاع میں پارٹی اپنے امیدوار میدان میں اُتارے گی،کو شش اس بات کی رہے گی کہ امیدوارتعلیم یافتہ اورصاف ستھری شبیہ کا ہواورزمینی سطح پر کام کیا ہو۔ہم مختلف سیاسی پارٹیوں سے رابطے میں ہیں اور ہماری یہی کوشش ہے کہ سیکولرووٹ ہرگز تقسیم نہ ہونے پائے،ہم فرقہ پرست پارٹیوں کو چھوڑ کر کسی بھی سیکولر پارٹی سے سمجھوتہ کرسکتے ہیں،اور سبھی سیکولرپارٹیوں کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔کوروناسے حالات بہترہورہے ہیں۔ان شاء اللہ جلد ہی مختلف اضلاع میں پارٹی کارکنان کے مشورے سے میٹنگیں اورعوامی جلسے کئے جائیں گے۔اورامیدواروں کے نام فائنل کئے جائیں گے۔
راشٹریہ جنتادل کے چیرمین جینت چودھری نے الیاس اعظمی سے اپنی ملاقات کو کافی کارآمد بتایا اور کہا کہ الیاس اعظمی بھی ہماری طرح ہی سوچتے ہیں اورہمارے والداوردادا کے اچھے دوست اورساتھی رہے ہیں، ہم لوگ اس طرح کی رسمی ملاقاتیں مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے اوریوپی انتخابات سے قبل کوئی حتمی فیصلہ لیں گے،کوشش اس بات کی ہوگی کہ ریاستی سطح پر سیکولر پارٹیوں کااتحاد قائم کیا جائے اورمحاذ بناکر فرقہ پرست پارٹیو ں سے مقابلہ کیا جائے۔انہوں نیر مزید کہا کہ اگرسب کچھ ٹھیک چلتا رہا اورحالات سازگاررہے توالیاس اعظمی کے ساتھ مل کریوپی کامستقبل طے کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: