اسلامیات

خدا تعالی کے ساتھ مسلمانوں کے عقیدے

مورخ ملت حضرت مولانا سید محمد میاں صاحب دیوبندی

سوال: خدا تعالیٰ کے ساتھ مسلمانوں کو کیا عقیدے رکھنے چاہئیں؟
جواب: مسلمانوں کو عقیدہ رکھنا چاہییے:
اللہ تعالیٰ ایک ہے، ٰ
وہی عبادت کے لائق ہے، اس کے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں،
اس کا کوئی شریک یا ساجھی نہیں،
وہ ہربات کو جانتا ہے کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔
وہ بڑی طاقت اور قدرت والا ہے،۔
اسی نے زمین،آسمان،چاند،سورج،ستارے،فرشتے،آدمی،جن،غرض دنیا جہان کو پیدا کیا۔اور وہی سارے جہان کا مالک ہے۔
وہی مارتا ہے،وہی جلاتا ہے،یعنی مخلوق کی زندگی اور موت اسی کے حکم سے ہوتی ہے۔
وہی تمام مخلوق کو روزی دیتا ہے۔
وہ نہ کھاتا ہے نہ پیتا ہے، نہ سوتا ہے۔
وہ خود بخود ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
اس کو کسی نے پیدا نہیں کیا۔
نہ ا س کے ماں یا باپ ہے، نہ بیٹا،بیٹی،نہ بیوی، نہ کسی سے اس کا رشتہ ناتا ہے،وہ ان تمام تعلقات سے پاک ہے۔
سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں اور اس کو کسی چیز کی حاجت نہیں۔
وہ بے مثل ہے، کوئی اس کے مشابہ یعنی اس جیسا نہیں۔
وہ تمام عیبوں سے پاک ہے۔
وہ مخلوق،جیسے:ہاتھ، پاؤں، ناک،کان اور شکل وصورت سے پاک ہے۔
اس نے فرشتوں کو پیدا کر کے دنیا کے انتظاموں اور خاص خاص کاموں پر ان کو لگا دیا ہے، جن کو وہ اس کے حکم اور منشا کے موافق اس کی دی ہوئی طاقت اور قدرت سے انجام دیتے ہیں۔
اس نے اپنی مخلوق کی ہدایت کے لیے پیغمبر بھیجے کہ لوگوں کو سچا مذہب سکھائیں،اچھی باتیں بتائیں اور بری باتوں سے بچائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: