غزل

خدا خیر کرے

نتیجہ فکر : افتخار حسین احسن.
رابطہ نمبر-6202288565

پر خطر ملک کے حالات خدا خیر کرے.
نفرت وظلم کے باغات خدا خیر کرے.

فکرو غم رنج والم کے ہیں یہ بادل سر پر.
ہو رہی اشک کی برسات خدا خیر کرے.

خرمن دل کوجلادیتی ہے بجلی بنکر.
ان کی زہریلی ہراک بات خدا خیر کرے.

بیچ دی اپنی زمیں اپنا مکاں سب اس نے.
گھر میں مفلس کے ہے بارات خدا خیر کرے.

متحد ہوکہ کچل ڈالو ارادہ ان کا.
ان کے دل میں ہے خرافات خدا خیر کرے.

دھمکیاں روز مٹانے کی ہمیں دیتا ہے.
پھر بھی قابو میں ہیں جذبات خدا خیر کرے.

زخم سے چور ہے احسن کا بدن چھلنی ہے.
ہوں بیاں کیسے حکایات خدا خیر کرے.
……………………

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: