اہم خبریں

دار العلوم دیوبند کے استاذ مولانا منیر الدین احمد عثمانی اپنے آبائی وطن سین پور گڈا میں، کئی پروگراموں میں شرکت

گڈا جھارکھنڈ/مفتی محمد سفیان القاسمی

دار العلوم دیوبند کے مؤقر استاد، و ناظم دار الاقامہ مولانا منیر الدین احمد عثمانی نقشبندی خلیفہء مجاز مولانا پیر ذوالفقار نقش بندی ان دنوں اپنے آبائی وطن گڈا ضلع میں قیام پذیر ہیں، جہاں کئی اجلاس میں ان کو شرکت کرنی ہے، مورخہ 9 مارچ کو صبح آٹھ بجے، آبائی گاؤں سین پور کے جامعہ اسلامیہ میں ان کی تشریف آوری ہوئی، جامعہ کے مہتمم مولانا محمد نعمان مظاہری، اساتذہ، طلبہ اور ذمہ داران نے ان کا پر تپاک استقبال کیا، رات میں جامعہ ہٰذا کی مجلس شوریٰ کی میٹنگ حضرت والا کی صدارت میں ہوئی، واضح رہے کہ حضرت والا جامعہ ہٰذا کی مجلس شوریٰ کے صدر بھی ہیں

10 مارچ کی صبح اپنے گھر تشریف لے گئے جن کے ہمراہ جامعہ کے مہتمم مولانا محمد نعمان صاحب مظاہری، مولانا محمد مسلم صاحب قاسمی، مفتی نور الدین قاسمی ، مفتی عباد الرحمن قاسمی، مولانا زین العابدین صاحب مولانا عبد الرحمن وغیرہ وغیرہ تھے، گھر پر ناشتہ ہوا اور بعد ازاں تقریباً دس بجے جامعہ عائشہ قصبہ تشریف لے گئے

جامعہ عائشہ قصبہ میں ایک مختصر سا پروگرام ہوا. جس میں پہلے مولانا محمد مسلم صاحب قاسمی( سین پور ) امام و خطیب مسجد بادل بیگ نے خطاب کیا جس میں انھوں نے کہا کہ علم حاصل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارا عمل درست ہو جائے ، اس لئے صرف علم حاصل کرنا ہی ضروری نہیں بلکہ علم پر عمل کرنا بھی ضروری ہے، استاد دار العلوم مولانا منیر الدین احمد عثمانی نے کہا کہ معاشرہ کی اصلاح میں بڑا اہم رول خواتین کا رہتا ہے. لہٰذا طالبات یہ تہیہ کریں کہ وہ معاشرے کی اصلاح کے لیے ہر ممکن جد جہد کریں گے، واضح رہے کہ 11 مارچ کو حضرت والا مدرسہ عربیہ اسلامیہ خرد سانکھی کے اجلاس میں شرکت فرمائیں گے اور اس سے قبل 11 مارچ کو ہی بعد ظہر جامعہ اسلامیہ سین پور میں چند بچوں کے حفظ قرآن مکمل کرنے پر تقریب ختم قرآن کے عنوان سے ایک پروگرام ہوگا جس میں مولانا منیر الدین کے ساتھ مفتی راشد صاحب استاد دار العلوم خطاب فرمائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: