غزل

دیا وفا کا جلانا بہت ضروری ہے

از قلم افتخار حسین احسن.
رابطہ نمبر.6202288565

دیا وفا کا جلانا بہت ضروری ہے.

اسے گلے سے لگانا بہت ضروری ہے.

ستمگروں سے کہو راستہ نہ اب روکیں.

جھلک ذرا سی دکھانا بہت ضروری ہے.

بھٹک رہا ہوں میں صحرا میں ایک مدت سے.

مجھے مراد بھی پانا بہت ضروری ہے.

ہماری تشنگی کیسے بجھے گی رب جانے.

ہیں بھوکے پیاسے تو کھانا بہت ضروری ہے.

وفا کے نام پہ سب کچھ لٹادیا میں نے.

جگر کا زخم دکھانا بہت ضروری ہے.

جو کھیتی کرتی ہو نفرت کی ہاسپیٹل میں.

اسے وہاں سے بھگانا بہت ضروری ہے.

ابھی تو لاک ہے پہرا ہے سب کے ملنے پر.

تمہارا خواب میں آنا بہت ضروری ہے.

سجی ہے بزم وفا کی تمہارے گھر احسن.
اسی بہانے بلانا بہت ضروری ہے.
……………………..

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: