اہم خبریں

دہلی اقلیتی کمیشن کی سالانہ رپورٹ کا اجرا

نئی دہلی ، 8 جون 2020: دہلی اقلیتی کمیشن نے آج سال 2018-2019کی اپنی سالانہ رپورٹ میڈیا کو جاری کی جو حال ہی میں لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی دہلی سمیت حکومت دہلی کو پیش کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ دہلی کے تمام ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل اے صاحبان کو بھی بھیجی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں گذشتہ سال کے دوران کمیشن کے کام پر طائرانہ نظر ڈالی گئی ہے اور اس میں حکومت کو پیش کی گئی کمیشن کی سفارشات بھی شامل ہیں۔ کمیشن دہلی میں اقلیتوں کے حالات کی بہتری کے لئے کام کرتا ہے جو کہ مرکزی حکومت کے قانون کے مطابق مسلمان ، سکھ ، عیسائی ، بودھ ، جین اور پارسی ہیں۔

اس رپورٹ میں دہلی میں سرکاری اور پبلک سیکٹر کی ملازمتوں میں اقلیتوں کی نمائندگی کے بارے میں ایک سروے شامل ہے ، جو دہلی میں اب تک کا سب سے بڑا سروے ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ جہاں تک اقلیتوں کا تعلق ہے حکومت اور پبلک سیکٹر کی ملازمتوں میں ان کی نمائندگی بھر پور نہیں ہے۔

اس رپورٹ کو میڈیا کے سامنے کمیشن کے کانفرنس روم میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران موجودہ کوویڈ 19 وبائی بیماری کے تحت مطلوب سماجی فاصلاتی اصولوں کا خیال رکھنتے ہوئے میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ یہ رپورٹ آن لائن دستیاب ہے: https://archive.org/details/DMC-annual-report-2018-19

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close