اہم خبریں
Trending

جمعیت کا آن لائن ممبر اس طرح بنیں

محمد یاسین جہازی 9891737350

بھارت کی قدیم اور فعال تنظیم جمعیت علمائے ہند نے سال رواں سے آن لائن ممبر بننے کا سسٹم شروع کیا ہے۔ جمعیت علمائے ہند سے آن لائن اسکالر شپ حاصل کرنے، یا تصدیق نامہ مدارس لینے یا چندہ دینے کے لیے ممبر بننا ضروری ہے اور اس کا طریقہ بالکل آسان رکھا گیا ہے، جو اس طرح ہے
آپ تین طریقے سے آن لائن ممبر بن سکتے ہیں:
(۱)سب سے پہلے اس کے ویب سائٹ پر جائیں۔ ایڈریس یہ ہے: https://jamiat.org.in/
(۲) ہوم پیج کے دائیں جانب Loginآپشن کلک کریں۔ کلک کرتے ہی ایک مینو بار کھلے گا، جس کی اوپر پٹی پر دو آپشن ہوں گے: ایک Loginکا اور دوسرا Registerکا۔ آپ کو دوسرے آپشن پر کلک کرنا ہے۔
(۳) اس رجسٹرآپشن میں لوگن کے تین آپشن ہیں: ایک FaceBook۔ دوسرا Google۔ اگر آپ کے کمپیوٹر یا موبائل میں فیس بک یا جی میل لوگن ہے، تو صرف اس پر کلک کرنے کے بعد پرمیشن دینے سے لوگن ہوجائے گا۔آپ کو بہت زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تیسرا آپشن ہے موبائل نمبر سے۔ اس آپشن میں اپنا موبائل نمبر درج کرنے کے بعد اس کے سامنے موجود آپشن Request Codeپر کلک کریں گے۔ اس پر کلک کرنے سے OTP Sent Successfully… کا باکس ظاہر ہوگا، اس کے Okپر کلک کریں گے۔ اس کے بعد اپنا موبائل کا میسج باکس چیک کریں، چار عدد کا ایک او ٹی پی آیا ہوگا۔ اس کو Enter OTPباکس میں درج کریں اور اس کے سامنے موجود آپشنLoginپر کلک کریں۔ اس کے بعد ایک میسج باکس ظاہر ہوگا، جس پر لکھا ہوگا کہ OTP Verified Successfully۔ یعنی آپ نے صحیح او ٹی پی درج کیا۔ اس کے Okپر کلک کریں گے۔
یہاں کلک کرنے کے بعد ایک باکس ظاہر ہوگا، جس پر لکھا ہوگا کہ Please Add Member Information Below….۔ اس پٹی کے نیچے کئی آپشن ہیں، جنھیں بھرنا ضروری ہے، جو علیٰ الترتیب اس طرح ہے۔
(2) Member Type۔ یعنی ممبر کی قسم۔ اس پر لال اسٹار لگا ہوا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اسے کرنا ضروروی ہے۔ اس کے نیچے پٹی میں Select Member Type۔ اس پر کلک کریں گے، تو تین آپشن نظر آئے گا۔
(الف) Associate۔ اس کو سردست چھوڑ دینا ہے۔
(ب) Active Memebr۔ اس کو بھی سردست چھوڑ دینا ہے۔
(ج) Primary Member۔ یعنی ابتدائی ممبر۔ اس پر آپ کو کلک کرنا ہے۔
(2) اس کے نیچے First Nameآپشن میں اپنے نام کا پہلا حصہ لکھنا ہے۔ جیسے محمد۔
(3) Last Name۔ اس میں اپنے نام کا آخری حصہ لکھنا ہے، جیسے یاسین۔
(4)User Nameمیں ای میل، فیس بک وغیرہ کی آئی ڈی بنانے کی طرح یہاں بھی ایک آئی ڈی بنائیں گے۔
(5) چوں کہ ہم موبائل سے رجسٹر کرنے کے بعد یہ فارم بھر رہے ہیں، اس لیے یہاں ہمارا موبائل نمبر پہلے سے درج نظر آئے گا۔ دوبارہ درج کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
(6) Password۔ جی میل، فیس بک وغیرہ کی طرح اس کا بھی پاس ورڈ بنایا جائے گا۔ یہاں پاسورڈ کے لیے تین چیزیں ضروری ہیں:
(الف) کم سے کم چھ تعداد میں ہونا ضروری ہے، اس سے کم سے نہیں بنے گا۔
(ب) کم سے کم ایک حرف بڑا۔ باقی سب چھوٹا، یا ایک چھوٹا باقی بڑے حروف میں ہونا ضروری ہے۔
(ج) کم سے کم ایک کیرکٹر ہندسہ یعنی نمبر میں ہونا ضروری ہے۔
(7)Select Religionکا مطلب ہے کہ اپنا مذہب درج کریں۔ اس میں پانچ مذاہب سکھ، بدھسٹ، کرسچن، ہندو اور اسلام کا آپشن موجود ہے، آپ جو ہیں، اسے منتخب کریں۔
(8) Gender۔ اس میں اپنا جنس حسب حال Maleیا Female پر کلک کریں۔
(9) Date of Birthکے نیچے پٹی پر کلک کرتے ہی کلینڈر ظاہر ہوگا۔ اس سے آپ اپنا دن، تاریخ اور سال منتخب کرتے ہوئے اپنی تاریخ پیدائش درج کریں۔
(10)Pin Code۔ اس میں اپنے علاقے کا پن درج کریں، جس کے بعد پن نمبر سے ویب سائٹ خود بخود آپ کے ضلع کا نام اس کے نیچے شو کردے گا۔
(11) Upload Photo۔ اس میں Choose Fileپر کلک کریں۔ جس کے بعد آپ کے موبائل یا کمپیوٹر کا ایک فائل باکس نظر آئے گا۔ آپ نے جس جگہ اپنی تصویر محفوظ رکھی ہے، وہاں جاکر اپنی تصویر کو سلیکٹ کریں، اور Okیا Openجیسا بھی آپ کے ڈیوائس میں گرین رنگ یا یائی لائٹ نظر آئے اس کو کلک کریں۔ آپ کی تصویر اپلوڈ ہوکر سامنے والے باکس میں نظر آئے گی۔
(12) Select ID Proof: اس میں پین کارڈ، آدھار کارڈ، پاسپورٹ، ووٹر کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس میں سے جو آپ کے پاس ہے، اس پر کلک کریں۔ اس کے نیچے ظاہر ہونے والے میسج Choose Fileپر کلک کرکے اپلوڈ کریں۔
(13) اس کے بعد Emailآئی ڈی درج کریں۔ اس پر لال مارک نہیں ہے، تو یہ ضروری نہیں ہے، اختیاری آپشن ہے۔
(14) Qualification۔ اس آپشن میں آپ اپنی تعلیمی صلاحیت کو منتخب کرکے اس پر کلک کریں۔
(15) Profession۔ یعنی آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے، اسے لسٹ سے منتخب کریں۔
(16)اس کے نیچے نظر والے کیپچا کو اس کے نیچے والی پٹی میں درج کریں۔
(17) Submit۔ اس کے بعد سبمٹ یعنی جمع کرنے کا آپشن ہے۔ لیکن یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ نے پہلے جوپن کوڈ درج کیا ہے، تو اس کے اعتبار سے ایڈریس والے آپشن خود بخود بھر جائیں گے۔اس میں اگر کچھ غلط ایڈریس شو کر رہا ہے، تو Submitکرنے سے پہلے، اسے ٹھیک کرلیں، جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
(الف) Select Country: میں اپنے ملک کا نام منتخب کریں۔
(ب) Select State: میں اپنا صوبہ منتخب کریں۔
(ج)Select District: میں اپنا ضلع منتخب کریں
(د) Taluka: میں سب ڈویژن یا پولیس اسٹیشن منتخب کریں۔
(ھ) Residential Address: اس میں اپنا رہائشی پتہ درج کریں۔
(و) Admin: اس جگہ اگر ایڈمن لکھا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ضلعی جمعیت کے ذمہ دار کا نام ویب سائٹ کے ڈیٹا بیس میں ابھی درج نہیں ہے۔ اگر درج ہوگا، تو وہاں پر ان کا نام شو کرے گا۔
اس کے بعد اب Submitپر کلک کردیں۔جس کے بعد ایک باکس ظاہر ہوگا، جس میں لکھا ہے کہ پرائمری ممبری فیس دس روپے ادا کریں۔ چنانچہ اس کے لیے آپ Pay Nowکے بٹن پر کلک کریں۔ کلک کرتے ہیں۔ پیمنٹ آپشن کھل کر آئے گا، جس میں ڈیبٹ کارڈ، کریڈیٹ کارڈ،نیٹ بینکنگ اور یو پی آئی کے ذریعہ پیمنٹ کرنے کی سہولیات موجود ہیں۔ان میں سے کسی ایک طریقہ کو سلیکٹ کرنے اور اس کی ضروری تفصیلات درج کرنے کے بعد Make Paymentپر کلک کریں۔ اس کے بعد ایک باکس ظاہر ہوگا، اور آپ کے موبائل پر بینک کی طرف سے ایک او ٹی پی آئے گا۔ آپ اس اوٹی پی کو نیچے باکس میں درج کریں اور MakePaymentپر کلک کردیں۔ اس کے بعد ایک پروسیس پیج کھلے گا، جو ویب سائٹ بینک سے پیسے ٹرانسفر کرتا ہے۔ پروسیسنگ کے دوران کچھ نہ کریں۔ کچھ ہی سکنڈ کے بعد ایک میسج ظاہر ہوگا، جس میں بینک سے کٹے پیسے کی آئی ڈی نمبر اور جمعیت علمائے ہند کے آرڈر نمبر آپ کو ملے گا۔ جسے آپ Prntکے آپشن پر کلک کرکے پرنٹ لے سکتے ہیں۔ اس پرنٹ رسید میں آپ کی تفصیلات موجود ملیں گی۔
مبارک ہو، آپ جمعیت علمائے ہند کے پرائمری ممبر بن گئے۔

نمبر(۳) میں آپ نے لوگن کے تین طریقے پڑھے۔ ویب سائٹ کے رجسٹر کے اس آپشن کے نیچے Orکے بعد لوگن کا ایک چوتھا آپشن ہے۔ اور اس چوتھے آپشن سے لوگن ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ ابھی آپ نے ترتیب وار فارم بھرنے کے دوران جو یوزر نام اور پاس ورڈ بنایا ہے، اس کے ذریعہ آپ لوگن ہوجائیں، یعنی
(۱) Username: اس میں جو یوزر نام بنایا ہے، وہ درج کریں۔
(۲) Password: اس میں جو پاسور ڈ بنایا ہے وہ درج کریں۔
(۳) اس کے نیچے جو کیپچا نظر آرہا ہے، اسے نیچے کے باکس میں درج کریں۔
(۴) اس کے بعد Loginپر کلک کردیں۔ آپ جمعیت علمائے ہند کے ویب سائٹ پر لوگن ہوجائیں گے۔
جمعیت علمائے ہند نے نئے لوگوں سے جڑنے اور ان تک اپنی خدمات پہنچانے کے لیے اپنے ویب سائٹ کو نئے لباس میں پیش کرتے ہوئے، کورونا لاک ڈاون کے باعث پروگرام کی ممانعت کی وجہ سے Premiere کے ذریعہ 26اپریل 2020کو قائد جمعیت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علمائے ہند نے اس کا افتتاح کیا۔ ویب سائٹ آپ حضرات کی خدمت میں ہے۔ آپ حضرات سے یہی گذارش ہے کہ اپنی اس تنظیم سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں جڑیں اور اس کے لیے آن لائن ممبر بن کر اپنا ممبر شپ حاصل کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close