اسلامیاتمضامین

روزہ رکھنے والے بڑے اجر و ثواب کے مستحق ہیں

افادات : عارف باللہ حضرت مولانا محمد عرفان صاحب مظاہری دامت برکاتہم گڈا جھارکھنڈ

رمضان کا با برکت مہینہ نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے، جس طرح کاشتکاروں کے لئے سال میں چند خاص مہینے ہوتے ہیں جن میں ان کو سال بھر کے اناج حاصل ہو جاتے ہیں اور جس طرح کسی سامان کی خرید و فروخت کے لئے کوئی خاص مہینہ ہوتا ہے جس میں مناسب قیمت پر سامان مل جاتے ہیں اور بیچنے والوں کو بھی اس مہینے میں بہت نفع ہوتا ہے، اور اچھی خاصی کمائی ہو جاتی ہے، ٹھیک اسی طرح ایمان والوں کے لئے یہ مہینہ ثواب کا ذخیرہ جمع کرنے کے لئے سیزن کی حیثیت رکھتا ہے، اس مہینے میں تھوڑے عمل کا اجر کئی گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے، اس لئے ایمان والوں کو اس سیزن سے خوب فائدہ اٹھانا چاہیے.

رمضان المبارک میں جو عبادت بھی ادا کی جاءے اس کی اپنی اہمیت ہے لیکن اس مہینے کی خاص عبادت روزہ ہے، روزہ کا ثواب اتنا زیادہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی تعبیر کے لئے جو جملہ استعمال کیا وہ بڑی اہمیت کا حامل ہے

حدیث قدسی ہے (الصوم لی و انا اجزی بہ) اس کی تشریح دوا اعتبار سے کی گئی ہے، ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں روزہ خاص میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دیتا ہوں اور دوسری تشریح یہ ہے کہ روزہ خاص میرے لیے ہے اور بدلہ میں میں ہی دیا جاتا ہوں یعنی جو روزہ رکھتا ہے اس کو بدلہ میں خدا مل جاتا ہے، اور یہ معمولی بات نہیں بلکہ بہت بڑی بات ہے، جس کو خدا مل جاءے تو اس سے بڑھ کر اور کوئی دولت و نعمت نہیں ہو سکتی ہے، لیکن یہ مقام تبھی حاصل ہوگا جبکہ روزہ اپنے تمام آداب کے ساتھ ہو صرف بھوکا رہنے والے کو یہ مقام حاصل نہیں ہو سکتا،

روزہ رکھنے کے اور بھی بہت سے فضائل ہیں لہذا کسی مسلمان کے لئے یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اس مبارک مہینے میں روزہ نہ رکھے، روزہ نہ رکھنے کی اجازت صرف دو قسم کے لوگوں کے لئے ہے وہ بھی اس شرط کے ساتھ ہے کہ بعد میں چھوٹے ہوءے روزہ کو پورا کیا جائے، قرآن مجید میں ہے(فمن کان منکم مریضا اور علی سفر فعدۃ من ایام آخر) جو شخص تم میں سے بیمار ہو یا سفر میں ہو تو وہ دوسرے ایام کو شمار کرے یعنی دوسرے دنوں میں روزہ رکھے.

اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو روزہ کے مکمل آداب کے ساتھ روزہ رکھنے کی توفیق مرحمت فرماءے اور ہمیں اور آپ اللہ تعالیٰ کی سچی معرفت نصیب ہو آمین

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close