اہم خبریں

شعبہ خواتین ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے تیسرا آن لائن بنت المسلم ورکشاپ بتاریخ 28 /29 اگست 2021ء

شعبہ خواتین ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے
تیسرا آن لائن بنت المسلم ورکشاپ
بتاریخ 28 /29 اگست 2021ء

شعبہ خواتین (ویمنس ونگ) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے طالبات کےلئے دو روزہ ورکشاپ بعنوان حقیقی محبت، رشتوں کی اہمیت اور حقیقت بتاریخ 28 /29 اگست 2021 بوقت 11 تا 1 بجے دوپہر اور 30:7 تا 50:9 بجے شام ژوم و یوٹیوب پر منعقد کیا جارہا ہے۔
یہ ورکشاپ جملہ چار سیشن میں ہوگا جسکے اہم عنوانات رشتوں کی اہمیت، نکاح کی اہمیت اور ضرورت، شوسل میڈیا کے اثرات، کیریئر کی اہمیت، والدین کی فرماں برداری، حقیقی پیار اور محبت، گناہوں سے توبہ اور پرہیز ہیں۔
یہ اہم عنوانات کو اسکٹ، ڈرامہ اور ڈائلوگ کے ذریعہ ذہن نشین کرانے کی طاب کی جانب سے کوشش کی جائے گی۔ اس ورکشاپ کے انعقاد میں مختلف ریاستوں کے خواتین و طالبات حصہ لے رہی ہیں، محترمہ فاطمہ مظفر چنئی، محترمہ ڈاکٹر عرشیں خاں مہاراشٹر، محترمہ حوامتین صاحبہ کلکتہ، محترمہ ام احمد بنگلور، محترمہ عمیمہ فہدمرادآباد، محترمہ ام محمد مرادآباد، محترمہ عظمی پاریکھ ناگپور، محترمہ یاسمین عنبر جالنہ، محترمہ زینت محتاب صاحبہ نئی دہلی، محترمہ صالحہ رضوان صاحبہ بھوپال، محترمہ عائشہ منور حیدرآباد، محترمہ صباء کے یوپی، محترمہ ڈاکٹر عائشہ الہام کلکتہ اور دیگر ذمہ داران خواتین و طالبات شہر اور اضلاع میں دعوت کو عام کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
اس ورکشاپ کے چوتھے اجلاس میں بروز اتوار مولانا عتیق احمد بستوی صاحب کنوینر دارالقضا کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا خصوصی خطاب رکھا گیاہ ے۔
محترمہ ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ اس اجلاس کی صدارت کریںگی، محترمہ حوامتین صاحبہ نے خواتین اور طالبات سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔ اس ورکشاپ سے جڑنے کے لئے یوٹیوب چینل ویمنس ونگ WOMEN’S WING میں شامل ہوسکتے ہیں مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9550123871 پر رابطہ پیدا کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close