اہم خبریں

سروتیا مہگاواں میں‌ممبر سازی کے لیے میٹنگ کا انعقاد اور ایک اسکول قائم کرنے کا لیا گیا فیصلہ

جمعیت علما بسنت رائے نے بچہ بچہ پڑھے مشن کی شروعات کی

مورخہ 11 دسمبر کو جناب مقیم الرحمن صاحب کی دعوت پر مقام سروتیا میں پوسٹ سربھنگا تھانہ مہگاواں گڈا جھارکھنڈ میں ایک تعلیمی مشاورتی میٹنگ بلائی گئی جس کی صدرات مفتی اقبال صاحب بانی ومہتمم مدرسہ محمودیہ سراج العلوم رجون نے کی. جمعیت علمائے بلاک بسنت رائے نے بچہ بچہ پڑھے مشن کے تحت اس میٹنگ میں‌شرکت کی اور یہ فیصلہ لیا کہ سروتیا ایک اسکول قائم کیا جائے۔ اسکول کا نام کیا رکھا جائے ، اس کے لیے یہ طے ہوا کہ اس کا فیصلہ اگلی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ تاہم اس میٹنگ میں تعمیراتی کام کا آغاز اوردیگر ضروری امور طے کیے گئے۔
میٹنگ میں چل رہی جمعیت علمائے ہند کی ممبر سازی پر بھی گفتگو ہوئی اور اس علاقے میں جنگی پیمانے پر افراد سازی اور جمعیت کی ممبر سازی کے لیے لائحہ عمل بنائے گئے۔
میٹنگ میں مفتی محمد نطام الدین قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیت علمائے بلاک بسنت راۓ گڈا ومہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہازقطعہ، مولانا سرفراز صاحب قاسمی نائب مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہازقطعہ وخازن جمیعۃ علماء بلاک بسنت راۓ ،مفتی محمد زاہد امان قاسمی مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبری بسنتراۓ گڈا،اسکول کے بانی مقیم الرحمن صاحب ، عبد الرحیم صاحب، نوشاد صاحب ،ثاقب صاحب ،عبد السلام صاحب اور دیگر موقر حضرات موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: