اہم خبریں

سعودی عرب : ریاض میں شراب کی بھٹی چلانے والی غیر ملکی خاتون گرفتار !

الریاض: ریاض میں شراب کی بھٹی چلانے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق ایک افریقی ملک سے بتایا جاتا ہے

سبق ویب سائٹ کے مطابق خفیہ پولیس نے ریاض کے جنوبی علاقے طویق محلے میں ایک مشتبہ مکان کے متعلق رپورٹ دی تھی کہ یہاں ایک افریقی ملک سے تعلق رکھنے والی خاتون مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

اطلاع ملنے پر ریاض پولیس نے خاتون کو چھاپہ مار کارروائی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ وہاں شراب کی مکمل بھٹی ہے جسے مذکورہ خاتون چلاتی ہے۔

مکان میں شراب تیار کرنے کے لیے کئی ڈرم ملے۔ فروخت کے لیے تیار شدہ شراب مختلف حجم کی بوتلوں میں بھی پکڑی گئی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ شراب کی بھٹی چلانے والی خاتون پڑوسیوں سے بدبو چھپانے کے لیے ہر وقت دھونی کرتی رہتی تھی۔
گرفتار شدہ خاتون اور ضبط شدہ شراب کو محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: