زبان و ادب

سلام اے آمنہ کے لعل ﷺ

پیشکش۔محمد اشفاق عالم نوری فیضی رکن۔مجلس علماے اسلام مغربی بنگال شمالی کولکاتا نارائن پور زونل کمیٹی کولکاتا۔136 رابطہ نمبر۔9007124164

ربیع الاول امیدوں کی دنیا ساتھ لے آیا
دعاؤں کی قبولیت کو ہاتھوں ہاتھ لیا

خدا نے ناخدائی کی خود انسانی سفینے کی
کہ رحمت بنکے چھائی بارہویں شب اس مہینے کی

خلیل اللہ نے جن کے لیے حق سے دعائیں کی
ذبیح اللہ نے وقت ذبح جس کی التجائیں کی

جو بن کر روشنی پھر بھی دیدۂ یعقوب میں آیا
جسے یوسف نے اپنے حسن کے نئے رنگ میں پایا

ابھی جبریل اترے بھی نہ تھے کعبے کے ممبر سے
کہ اتنے میں صداآئی یہ عبداللہ کے گھر سے

بصد انداز یکتائی بغایت شان زیبائی
آمین بن کر امانت آمنہ کی‌ گود میں آئی

فرشتوں کی سلامی دینے والی فوج گاتی تھی
جناب آمنہ سنتی تھی یہ آواز آتی تھی

مبارک ہو کہ ختم المرسلیں تشریف لے آئے
جناب رحمۃ اللعالمین تشریف لے آئے

سلام اے آمنہ کے لعل اے محبوب سبحانی
سلام اے فخر موجودات فخر نوع انسانی

سلام اے آتش زنجیر باطل توڑنے والے
سلام اے خاک کے ٹوٹے ہوئے دل جوڑنے والے

سلام ان پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعائیں کی
سلام ان پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی

جہاں تاریک تھا ظلمت کدہ تھا سخت کالا تھا
کوئی پردےسےکیا نکلا کہ گھر گھر میں اجالاتھا

جہاں میں جشن صبح عید کا سامان ہوتا تھا
ادھر شیطان تنہا اپنی ناکامی پہ روتا تھا

تیرا در ہو میرا سر ہو میرا دل ہو تیرا گھر ہو
تمنا مختصر سی ہے مگر تمہید طولانی

مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو
مبارک عید میلاد النبی کا پھر پیام‌ آیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: