مضامین

سناٹائزر کی حقیقت

اسماعیل کرخی قطر

میں بلا کسی تمہید کے لکھ رہا ہوں البتہ کورونا وائرس کی آڑ میں سناٹئزر کی تجارت کہاں تک درست ہوسکتی ہے اسکا فیصلہ آپ خود کریں، لیکن سب سے پہلے تو اس بات پر غور کریں کہ یہ سناٹائر آخر کونسی بلا ہے؟ کورونا وائرس سے قبل 90 فیصد عوام اسے نہیں جانتے تھے، اور جو جانتے بھی تھے تو وہ یا تو بڑے بڑے ہوٹلوں، ہوائی اڈوں یا پھر کسی بڑے ریل وے اسٹیشن کے بیت الخلا یا واش بیسن میں ایک مشین نما ڈبے کی شکل کو دیکھ کر اسے پہچان پاتے تھے جسمیں لگے ہوے بٹن کو دبانے سے پانی میں تحلیل شدہ شیمپو جیسی کوئی چیز باہر آتی تھی، البتہ امیروں کے گھروں میں بہترین کوالٹی کے سناٹائزر اس سے پہلے بھی دیکھے جاتے رہے جو عموما خشک ہاتھوں پر استعمال کئے جاتے ہیں، لیکن طئے شدہ بات ہے کہ عام لوگوں کے استعمال میں یہ چیز نہیں تھی اور نہ ہی کوئی ڈاکٹر کبھی اسکا مشورہ دیتا تھا۔ لیکن کورونا وائرس کے صدقے انفراریڈ سے ٹیمپریچر چیک کرنے والی مشین اور سناٹائزر سے بچہ بچہ واقف ہوگیا۔ تو چلو دیکھتے ہیں کہ یہ کتنا مفید ہے؟ لیکن پہلے یہ بھی جان لیں کہ انفراریڈ ٹیمریچر مشین عام طور پر فیکڑریوں میں مختلف مشینی اجزا کا درجہ حرارت معلوم کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے، جب کہ بسا اوقات اسے انسانی جسم کا درجہ حرارت جاننے کے لئے بھی کیا جاتا ہے خاص طور پر اسے سارس، ایبولا اور نورو وائرس کے وقت خوب استعمال کیا گیا تھا، اور یہ وبائیں بائیولوجیکل وار کا نتیجہ بتائی جاتی ہیں، اب اسے کورونا وائرس سے متأثرین کی شناخت کے لئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ بہر حال فضائل سناٹائزر درجہ ذیل ہیں۔

1) یہ Antibiotic Resistance ہے مطلب یہ بیکٹیریا (جراثیم) کا مخالف ہے، لہذا جب ہم ہاتھ دھوتے ہیں تو یہ ہمارے ہاتھوں کے تمام جرثوموں پر اثر انداز ہوتا ہے اور وبائی جرثوموں کے ساتھ ان جرثوموں کو بھی ختم کر دیتا ہے جو ہمیں وبائی بیماریوں سے بچاتے ہیں، لہذا اچھے جرثوموں کی موت وبائی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے، چنانچہ کسی زمانے میں سناٹائزر کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھے جانے کے مشورے بھی صحاتیاتی ادارے دیا کرتے تھے۔ بلکہ آپ کو حیرت ہوگی کہ امریکی صحاتیاتی ادارے Epidemic Intelligence Service نے 2011 میں ایک ریسرچ کے بعد کہا تھا کہ جو لوگ پانی یا صابن کی جگہ سناٹائزر استعمال کرنے کے عادی تھے وہ لوگ norovirus سے سب سے زیاذہ متأثر ہوے۔ بہر حال آپ سے گزارش ہے کہ جب بھی سناٹائزر خریدیں تو ہمیں بھی بھیج دیں۔

2)سناٹائزر Alcohol Poisoning ہے یعنی اس میں موجود الکہل میں زہریلے اجزا موجود ہیں حالانکہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ انکے خریدے گئے سناٹائزر میں چونکہ triclosan نہیں ہے لہذا یہ زہریلے اثرات سے محفوظ ہے جبکہ 2012 میں California کے کچھ نوجوانوں کو نازک حالت میں ہسپتال میں بھرتی کرنا پڑا تھا کیونکہ انہوں نے آپ کے پاس موجود جیسا کوئی سناٹائزر پی لیا تھا، جبکہ اس سے قبل بہت سے بچے ہسپتال پہنچ چکے ہیں جو انجانے میں سناٹائزر لگا ہوا ہاتھ اپنے منہ تک لے گئے،۔ لہذا یہ کہنا کہ یہ زہریلہ نہیں ہے ایک مضحکہ خیز انکشاف ہوگا پھر بھی اگر آپ سناٹائزر خریدیں تو ہم تک بھی پہچائیں۔

3) اگر آپ کے سناٹائزر میں Triclosan موجود ہے تو یہ اور بھی خطرناک ہوسکتا ہے اور Hormone Disruption جیسی پریشانی آپ کو لاحق ہوسکتی ہے، یعنی آپ کے ہاتھوں میں موجود اچھے اور صحت مند جرثوموں کو تباہ کرسکتا ہے اور آپ کے صحت یاب جرثوموں کو تباہ کن بھی بنا سکتا ہے جو مختلف قسم کی بیماریاں پیدا کرنے میں باذات خود کردار ادا کریں گے، مزید یہ کہ اگر آپ کے سناٹائزر میں Triclosan موجود ہے تو اس سے آپ کی قوت مدافعت بھی متأثر ہو گی جو قدرتی طور پر آپکے جسم کو وباؤں سے محفوظ رکھتی ہے، لیکن جب آپکی قوت مدافعت کمزور ہوگی تو ہر مرتبہ آپ یہ سوچیں گے کہ شاید آپ کو سارس، ایبولا، نورو یا کورونا وائرس ہوگیا ہے اور تب آپ کو ہسپتال چلے ہی جانا چاہئے لیکن جانے سے پہلے سناٹائز ہم تک ضرور پہچا دیں،۔
ایک آخری بات کہ اگر سناٹائزر خوشبودار ہے تو یقیناً کیمیکل بیس پر ہی وہ خشبو بنائی جاتی ہے اور وہ کیمیکل آپ کے بدن کے لئے ہرگز مفید نہیں ہیں، لہذا اگر کوئی کمپنی ایسا دعوی کرے کہ اس کا سناٹائزر ان تمام چیزوں سے محفوظ ہے تو ہمیں بھی مطلع فرمائیں وگرنہ وہی سناٹائزر ہم تک پہنچا دیں جو آپ نے خریدا ہے۔۔۔ ایک نئی خبر آپ تک پہنچا دوں کہ کورونا کے چلتے بہت ساری ریسرچ انڈسٹریز نے کوشش شروع کردی ہے اور بعض نے اعلان کردیا ہے کہ ہمارا سناتائزر قدرتی جڑی بوٹیوں سے بنا ہوا ہے۔۔

ایک اور بات یہ کہ اگر آپ کہیں کہ اگر یہ اتنا خطرناک ہے تو دنیا پابندی عائد کیوں نہیں کرتی تو یہ بات سب جانتے ہیں کہ سیگریٹ تمباکو اور شراب وغیرہ کی تجارت اس سے بھی زیادہ بڑے پیمانے پر ہوتی ہے،۔۔
فقط والسلام
اسماعیل کرخی
قطر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: