اہم خبریں

سنتھال پرگنہ کے علمائے کرام سے ایک اپیل

سنتھال پرگنہ کی کمشنری میں واقع گڈا، دمکا، جامتاڑا، دیوگھر، صاحب گنج، پاکوڑ اور اس سے متصلہ اضلاع بھاگلپور، بانکا کے باحیات اور وفات یافتگان مشاہیر و اکابرین کی حیات و خدمات پر ایک تاریخی کتاب مرتب کی جائے گی، جس کی ترتیب و تسوید اور اشاعت کا کام آواخر مارچ 2020 سے شروع کیا جائے گا اور ایک مہینے کے اندر اندر شائع کردی جائے گی . ان خیالات کا اظہار اس تحریک کے محرک الحاج ماسٹر شمس الضحیٰ صاحب کھٹنئی نے کیا. انھوں نے فون پر جہازی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ آنے والی نسلیں‌اپنے اکابرین کے کارناموں کو یاد رکھیں‌اور ان کے نقش قدم پر چل کر نئی تاریخ‌مرتب کرنے کا حوصلہ پائیں. انھوں نے اس حوالے سے آج سے تقریبا ایک سال قبل تاریخ‌جمعیت علمائے سنتھال پرگنہ نامی کتاب کے آخری پیچ میں‌اس مقصد کا ایک اشتہار شائع کرایا تھا. بعد ازاں دوبارہ انھوں نے ایک سرکلر جاری کرکے اہل قلم کو متوجہ کرنے کی کوشش کی ہے. انھوں نے مزید بتایا کہ اہل قلم سے کافی امیدیں ہیں‌اور ہمیں‌توقع ہے کہ مارچ کی آخری تاریخ تک کافی مضامین موصول ہوجائیں گے اور کچھ مضامین الحمد للہ موصول بھی ہوچکے ہیں. یہاں‌ان کے جاری ایک سرکلر کا متن پیش کیا جارہا ہے.
باسمہ تعالیٰ
ایک اہم اعلان برائے ”تذکرہ اکابرین سنتھال پرگنہ“
مکرمی! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الحمد للہ! مزاج گرامی! بڑی مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ سنتھال پرگنہ کے اکابرین اور ذمہ داروں کی مختصر سوانح شائع کرنے کا ارادہ ہے ان شاء اللہ۔
اپنے علاقوں کے ذمہ داروں کی مختصر تفصیلات جلد سے جلد ارسال کرکے خدمت کا موقع مرحمت فرمائیں گے۔
خاکہ
(۱) خاندانی شجرہ
(۲) تاریخ پیدائش۔ تاریخ وفات
(۳) تعلیمی صلاحیت۔
(۴) کارگذاری اور کارکردگی۔
(۵) سبق آموز واقعات۔
(۶) دائرہ عمل وغیرہ۔
کرم فرمائی کا شدید انتظار رہے گا۔
دعوات صالحات میں شریک کیے جانے کی درخواست ہے۔
نوٹ: گذشتہ رمضان میں تاریخ جمعیت علمائے سنتھال پرگنہ“ شائع ہوچکی ہے۔

والسلام
محمد شمس الضحی
سابق صدر جمعیت علمائے سنتھال پرگنہ
مہتمم مدرسہ اسلامیہ کھنٹنئی، ضلع گڈا، جھارکھنڈ814133
رابطہ نمبر: 9934554435
واٹس ایپ(محمد صدام حسین) 9504292972
مضامین درج بالا واٹس ایپ پر بھیج سکتے ہیں‌
جہازی میڈیا ان علاقے کے قارئین سے اپیل کرتا ہے کہ اس اپیل پر توجہ دیں‌اور علاقے کی تاریخ‌مرتب کرنے میں‌اپنا قابل ذکر کردار پیش کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: