اہم خبریں

سی اے اے اور این آر سی ہندوستان کے تمام باشندوں کے لئے خطرناک : مفتی محمد اقبال قاسمی

شہزاد پور گڈا میں تعلیمی جلسہ کا انعقاد

گڈا جھارکھنڈ
ضلع گڈا میں مہگاواں بلاک کے تحت واقع بستی شہزاد پور( سِیات پور ) میں ایک تعلیمی جلسہ مورخہ 22 دسمبر کو بعد نماز مغرب منعقد ہوا جس میں گڈا و بانکا کے معروف و جلیل القدر علماء کرام نے خطاب کیا پروگرام کی صدارت مفتی محمد اقبال صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ گڈا و صدر لجنۃ العلماء و المفتیین نے کی جب کہ نظامت کے فرائض مفتی محمد سفیان القاسمی مدرسہ حسینہ تجوید القرآن دگھی نے انجام دیئے

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن حسن پور دھوریا بانکا نے کہا کہ ہماری یہ قوم جب تک تعلیم کی اہمیت نہیں سمجھے گی اور فضول خرچی میں پیسہ برباد کرنے کے بجاءے اپنے اور اپنی قوم کے بچوں کی تعلیم پر خرچ نہیں کرے گی تو اس کا ابھرنا اور ترقی کرنا مشکل ہے مولانا محمد یونس صاحب مہتمم جامعہ دار القرآن رینگاؤں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی ہے یہ سب لوگ کہتے ہیں مگر تعلیم کا فروغ کیسے ہوگا اس کے لئے صحیح طور کام نہیں ہورہا ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ جامعہ حسینیہ ملکی کے مہتمم مولانا عبد العزیز صاحب قاسمی نے تعلیم قرآن کی اہمیت اور تمام بچے اور بچیوں کی بنیادی دینی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا انھوں نے کہا کہ لوگ انگریزی پر بھاری رقم خرچ کرتے ہیں مگر قرآن اور دین کی تعلیم کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے جو بے حد افسوس ناک ہے، ان کے علاوہ مفتی محمد سفیان القاسمی صدر جمعیۃ علماء بسنت راءے نے بھی خطاب کیا، شاعر اسلام صادق شہزاد پوری نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا. صدر جلسہ مفتی محمد اقبال صاحب قاسمی نے تعلیم کے موضوع پر انتہائی پر جوش خطاب کرنے کے ساتھ، سی اے اے اور این آر سی کو ملک کے تمام باشندوں کے لئے خطرناک بتایا اور کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس کو واپس لینے کے لئے ہم برادران وطن کے ساتھ مل کر ہر ممکنہ جد و جہد کرتے رہیں گے.

واضح رہے کہ تقریباً بیس بچے اور بچیوں کے ناظرہ قرآن کی تکمیل کی مناسبت سے یہ تعلیمی پروگرام جامع مسجد شہزاد پور میں منعقد کیا گیا تھا پہلے مرحلے میں مسجد کے تحت جاری مکتب تعلیم القرآن کے بچے اور بچیوں نے تلاوت، نعت اور تقریر سے سامعین کو محظوظ کیا اور دوسرے مرحلے میں علماء کرام کا خطاب ہوا، ماشاءاللہ بچوں کا پروگرام بھی دلچسپ تھا جس کے لئے مسجد کے امام اور مکتب کے معلم حافظ و قاری امتیاز صاحب قابل مبارکباد ہیں اور علماء کرام کا خطاب بھی پر مغز اور اثر انگیز ہوا، مولانا محمد رستم ندیم صاحب نے علماء کرام اور مہمانان عظام کا شکریہ ادا کیا، پروگرام ساڑھے دس بجے اختتام کو پہنچا اور جامعہ اسلامیہ سین پور کے مہتمم مولانا حافظ محمد نعمان صاحب مظاہری نے مختصر خطاب کے ساتھ دعا فرمائی مولانا محمد اعزاز صاحب استاذ مدرسہ حسنیہ ملکی، عبد الغفار صاحب، بشیر الدین صاحب، نصیر الدین صاحب، محمد شہباز اور بہت سے معزز و دانشور حضرات پروگرام میں موجود تھے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: