زبان و ادب
شعری پیرائے میں ضرب الامثال وکہاوتیں
(١)
*اپنی ڈفلیاپناراگ*
دل چاہےتوسو۔ورنہ جاگ
اس میں کس کو کیابیراگ؟
آزادی کاہےاپنالطف
اپنی ڈفلی اپناراگ۔
(٢)
*اشرفیوں سےسب اشرف*
اہل دل کی پہلی صف
بن شادی کب سجتی دف؟
مہتربھی تو ہے انسان
اشرفیوں سےسب اشرف۔
(٣)
*جس کی پگڑی،اس کاسر*
ہوتاکیوں ہے توششدر؟
چڑیااڑتی اپنے پر
پرکھوں سے ہم سنتے آئے
جس کی پگڑی،اس کاسر۔
(٤)
*اپناالوسیدھاکرنا*
چکنی،چپڑی باتیں کرنا
مطلب ہوتوپانی بھرنا
اسکوسمجھوپیارے بچو!
اپناالوسیدھاکرنا۔
(٥)
*اپنی گلی میں کتاشیر*
اپناہو کوئی، یا ہو
غیر؟
سب کے بھلے میں اپنی خیر
دنیا کی ایک ریت بتائوں؟
اپنی گلی میں کتاشیر۔
ختم شدہ
ڈاکٹر راحت مظاہری، قاسمی
0891562005